تازہ ترین

آغا خان میڈیکل یونیورسٹی کراچی کو عصر حاضر کی تقاضوں کے مطابق مکمل یونیورسٹی کا درجہ دیا جائیگا۔۔پرنس کریم آغاخان

  • User Picسلام آباد (  آواز چترال رپورٹ ) ہزہائی نس پرنس کریم آغا خان نے کہا ہے کہ آ غا خان فاونڈیشن پاکستان میں کوالٹی ایجوکیشن اور تعلیم میں مذید بہتری کیلئے پلان ترتیب دی ہے ۔ جس کے مطابق آغا خان میڈیکل یونیورسٹی کراچی کو عصر حاضر کی تقاضوں کے مطابق مکمل یونیورسٹی کا درجہ دیا جارہا ہے۔ جس میں موجودہ دور کے ضرورت کے مطابق ڈیپارٹمنٹ کھولے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار وہ جمعہ کے دن صدر پاکستان ممنون حسین سے ملاقات کے دوران کہی ۔ ملاقات میں انکی صاحبزادی شہزادی زہرہ آغا خان بھی ان کے ہمراہ تھی۔اس سے قبل ہزہائی نس جب ایوان صدر پہنچا تو انھیں گارڈ آف آنر دیا گیا ۔ جبکہ بچوں نے پھولوں کا گل دستہ انھیں پیش کیا ۔ صدر پاکستان نے پرنس کریم آغا خان کی انسانیت کے لئے  کئے جانے والے  خدمات کو سراہاتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں آمن ، بھائی چارے اورہم آہنگی کے ساتھ عوام کی بہبود کیلئے کئے جانے والے خدمات قابل ستائش ہیں۔ اس موقع پر منسٹر فار کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ، فارن سیکریٹری تہمینہ جنجوعہ اور دوسرے سینئر حکام بھی موجود تھے۔صدر پاکستان نے آغاخان فاونڈیشن کی طرف سے پاکستان میں ایجوکیشن ، صحت اور دیہی ترقی میں نمایاں کام کرنے پر انھیں خراج تحسین پیش کیا۔ صدر پاکستان نے پرنس کریم آغا خان سے آغا خان نیٹ ورک کے کام کوسندھ اور ناردن ایریا کے علاوہ دوسرے علاقوں میں بھی توسیع دینے کا مطالبہ کیا۔ جس پر انھوں نے صدر پاکستان سے اتفاق کا اظہار کیا۔صدر پاکستان نے آغا خان فاونڈیشن کی 2005ء کے زلزلے میں نمایاں کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ ان کے دادا آغاخان سر سلطان محمد شاہ نے قائد اعظم سے مل کر پاکستان کے قیام میں کارہائے نمایاں سرانجام دیا ہے۔ہزہائی نس نے صدر پاکستان کا ان کی پرتباک استقبال پر شکریہ ادا کیا۔یادرہے کہ ہفتہ کے روز ہزہائی نس پرنس کریم آغا خان چترال کا دورہ کریں گے ۔ جہاں بونی اور گرم چشمہ میں اسماعیلی کمیونٹی سے ملیں گے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button