تازہ ترین

بچھڑے سیاسی کزن پھر مل گئے‘‘ عمران خان نے طاہر القادری کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا

فیصل آباد (  آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے جڑانوالہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’میں طاہر القادری آپ کو یہاں سے پیغام دیتاہوں کہ ہم آپ کے ساتھ نکلیں گے ،آپ جو بھی کرنا چاہیے ہم آپ کے ساتھ ہیں ‘۔ عمران خان نے جڑانوالہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ رانا ثنااللہ صرف قاتل نہیں ہے بلکہ وہ شکل سے ہی قاتل لگتے ہیں ،رانا ثنااللہ پنجابی فلموں میں انتہائی آرام کے ساتھ ولن کا رول کر سکتاہے ،عابد شیر علی کے والد جو کہ خود ن لیگ میں ہیں وہ راناثنااللہ کے بارے میں کہتے ہیں کہ انہوں نے 7قتل کیے ہیں ۔عمران خان کا کہناتھا کہ شہبازشریف اور نوازشریف دونوں کو ا ڈیالہ جیل پہنچائیں گے ۔عمران خان کہتے ہیں کہ اسرائیل بننے کی سب سے زیادہ مخالفت قائد اعظم محمد علی جناح نے کی تھی انہوں نے کہا تھا کہ یہ مسلمانوں پرنہیں انسانوں پرظلم ہورہاہے۔9 فیصد اسرائیلیوں نے80 فیصد فلسطین پرقبضہ کرلیا فلسطینیوں کے ا وپربہت بڑاظلم کیاگیا،کسی قوم پرظلم کی اس سے بڑی مثال نہیں ملتی بیت المقدس سے متعلق امریکی صدرکے فیصلے کونہ صرف مسلمان نہیں پوری دنیانے مستردکیا۔انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس ایک ایسی فوج ہے جو ہماری حفاظت کرسکتی ہے بوسنیا میں بھی 2 لاکھ مسلمان مارے گئے کسی نے مدد نہیں کی اور نہ ہی کوئی کرنے آتا ہے ۔عمران خان کہتے ہیں کہ ایک وقت میں پاکستان پورے بر صغیرمیں سب سے ا ٓگے تھا کرپشن کی وجہ سے ہم سب سے پیچھے رہ گئے۔نوازشریف ایک نظریے کانام ہے تووہ نظریہ ہے کرپشن وہ نظریہ کہتا ہے دھاندلی کروالیکشن جیتو اور اقتدار میں آکر پیسے بناﺅ، ان کا نظریہ ہے کہ تمام اداروں میں کرپٹ افراد کو بٹھادو،کوئی آپکونہیں پکڑے گابچے ارب پتی بن جائیں اور نوازشریف کہے میرے پاس تو کچھ ہے ہی نہیں،حسن اورحسین نوازلندن بیٹھ گئے،اسحاق ڈارکے بچے ا ربوں پتی بن گئے ،شہبازشریف اورنوازشریف کے سامنے وہ شخص کھڑا ہے جو بک نہیں سکتا۔پی ٹی آئی چیرمین کہتے ہیں کہ پختونخوا میں غریب آدمی کا کوئی خرچہ نہیں ہوتا،جن کے6سال سے کیس حل نہیں ہورہے تھے،ان کے کیس حل ہوئے،:تحریک انصاف محنت کشوں اورغریبوں کوانصاف دلائےگی۔عمران خان کہتے ہیں کہ حکومت نے 10 ارب روپے ا لیکشن جیتنے کیلیے اپنے لوگوں کودیے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button