تازہ ترینکاروبار

سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کو اورنج لائن ٹرین منصوبے کی تعمیر جاری رکھنے کی اجازت دیدی

سلام آباد (  آن لائن) سپریم کورٹ نے اورنج لائن ٹرین نصوبے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے پنجاب حکومت کو منصوبے کی تعمیر جاری رکھنے کی اجازت دیدی ہے۔ پانچ رکنی بینچ کی جانب سے سنائے گئے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے منصوبے میں کوئی غیر قانونی پہلو نہیں دیکھا جبکہ بینع کے رکن جسٹس مقبول باقر نے اختلافی نوٹ لکھا ہے۔فیصلے کے مطابق عدالت نے اورنج لائن منصوبے کیخلاف تمام درخواستیں خارج کر دیں جبکہ 31 شرائط کے ساتھ پنجاب حکومت کی درخواست منظور کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا اور اورنج لائن منصوبے کی تعمیر جاری رکھنے کی اجازت دیتے ہوئے 30 روز میں تاریخی مقامات کے تحفظ کیلئے اقدامات کی ہدایت بھی کی ہے۔واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے اورنج لائن ٹرین منصوبہ کیس میں لاہور کے 12 تاریخی مقامات پر تعمیر کیخلاف حکم امتناعی دے رکھا تھا جس پر پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔ سپریم کورٹ نے فیصلے کی سماعت کے بعد رواں سال اپریل میں فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو آج سنایا گیا ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button