تازہ ترین

سانحہ ماڈل ٹاؤن میں بدترین ظلم ہوا ،باقر نجفی رپورٹ کے بعد شہباز شریف برداشت نہیں ،فوری مستعفیٰ ہوں ، آصف زرداری کا وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف سڑکوں پر آنے کا اعلان

اہور(  آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہماری جماعت سانحہ ماڈل ٹاﺅن سے آنکھیں نہیں موڑ سکتی ، ہم پہلے دن کے ساتھ شہدا کے ساتھ کھڑے ہیں ، جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ کے بعد ہم شہباز شریف کو برداشت نہیں کریں گے ، ان کے خلاف لڑیں گے ،وزیر اعلیٰ پنجاب فوری طور پر استعفیٰ دیں اور عدالت میں پیش ہوں، عدالت انہیں ضمانت دے یا نہ دے اس کے بعد کا لائحہ عمل بعد میں طے کریں گے۔

امریکی صدر بیت المقدس کو اسرائیلی دارلحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کریں :طاہر القادری
ماڈل ٹاﺅن میں عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری سے ملاقات کے بعدپاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن ظلم کی ایک بدترین مثال ہے ، اب ہم شہباز شریف کو مزید برداشت نہیں کریں گے اور ان کے خلاف سڑکوں پر نکلیں گے۔ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے بعد میرا خیال نہیں ہے کہ انہیں پنجاب میں ہتھکڑیاں لگ سکتی ہیں لیکن میرا یقین ہے کہ انہیں سزا ضرور ملے گی۔ اس وقت پاکستان پر 56ارب روپے قرض کا بوجھ لاددیا گیا ہے، موجود ہ حکومت کا دور اقتدار ملک کے لئے بدترین تھا۔ اب پاکستان پیپلز پارٹی اس حکومت کو مزید برداشت نہیں کرے گی۔

’میں سمجھتا ہوں کہ۔۔‘جلسے میں آصف زرداری کے رقص پر عمران خان کا ایسا تبصرہ کہ پاکستانی ہنستے ہنستے کرسیوں سے گر پڑیں گے
آصف زرداری کا مزید کہناتھا کہ علامہ صاحب سے ہماری پرانی وابستگی ہے، سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے حوالے سے پیپلز پارٹی نے جہاں ضرورت ہوئی اپنی آواز اٹھائی ہے۔ہم علامتی طور پر طاہر القادری کے اصولی مﺅقف کے ساتھ ہیں ، علامہ صاحب سے کوئی سیاسی ڈیل نہیں کی ،اگر علامہ صاحب سیاسی ڈیل کا کہیں گے تو کرلیں گے، ان کا مزید کہنا تھا کہ طاہر القادری کنٹینر پر بیٹھنے کے لئے اگر مجھ سے مطالبہ کریں گے تو میں بھی ان کے شانہ بشانہ چلوں گا۔ اس وقت پاکستان دہشت گردی کا شکار ہے اور ہم نے اس دہشت گردی کے شہادتیں دی ہیںملک کے تمام موجودہ مسائل کو صرف سیاسی قوتیں ہی حل کرسکتی ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے اعلان کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی ، ان کا کہنا تھا کہ خوش آئند بات ہے یورپ ، فرانس اور دیگر یورپی ممالک نے مذمت کی ہے، ہم پارلیمنٹ اور دیگر فورمز پر اس حوالے سے آوازبلند کریں گے ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button