تازہ ترین

ڈپٹی کمشنر ارشاد علی سودھر نے چترال کے انتہائی شمال میں واخان کی پٹی کے قریب واقع علاقہ بروغیل کا تفصیلی دورہ

                                                                                                                                       چترال( آواز چترال نیوز )چترال کے ڈپٹی کمشImage may contain: 16 people, people smiling, crowd

نر ارشاد علی سودھر نے چترال کے انتہائی شمال میں واخان کی پٹی کے قریب واقع علاقہ بروغیل کا تفصیلی دورہ کیا اور مقامی عوام کی مشکلات اور مسائیل سے نہ صرف آگاہی حاصل کی بلکہ ان کو حل کرنے کیلئے بھی موقع پر عملی اقدامات اٹھائے انہوں نے چترال کی تاریخ میں پہلی بار بروغیل کے اشگار واز کے مقام پر کھلی کچہری لگائی اس موقع پر اشکار واز کے لشکر گاز کیلئے روڈ کی مد میں ایڈیشنل فنڈ کی منظوری،بروغیل نیشنل پارک کی ڈی نوٹفیکشن،چترال لیویز میں بھرتی کیلئے سپیشل کوٹہ،ٹیلی کمینکیشن کی منظوری،بروغیل میں یوٹیلٹی سٹور،لیڈیز ہیلتھ ورکرز مقامی کمیونٹی سے ٹریننگ کی منظوری،حیوانات کی افزائیش و بیماری کی روک تھام کے لئے 2 لاکھ روپے کی طبی امداد،فری میڈیکل کیمپ میں 135 افراد کا طبی معائینہ،140 خاندانوں میں گرم کپڑے رضائیاں،کمبل و فوڈ پیکجز کی تقسیم سکول کے بچوں میں سپورٹس کڈز کی تقسیم،دربند پل و ژوپو پل کی تعمیر کا بھی اعلان کیا انہوں نے سی ڈی ایل ڈی فنڈ سے بروغیل کے مقام پر تعمیر شدہ روڈ کا افتتاح کیا اور یارخون لشٹ گورنمنٹ ہائی سکول کی تعمیر کا کام تیز کرنے کی بھی ہدایت کی اس موقع پر پہلی بار ڈی سی چترال کو دسمبر کے مہینے اپنے درمیان موجود پاکر مقامی عوام اور عمائیدین نے ان کا پر جوش استقبال کیا اور خصوصی شکریہ اد ا کیا ۔ڈی سی چترال کے ہمراہ اے ڈی سی منہاس الدین، ریٹائیرڈ کیپٹن شہزادہ سراج الملک متعلقہ ہیڈ آف دے ڈیپارٹمنٹس،چترال سکاؤٹس،چترال پولیس اور لیوز فورس کے ذمہ دار عہدیدار بھی بروغیل کے مقام پر موجود تھے۔یاد رہے کہ برغیل چترال شہر سے 260 کلومیٹر شمال کی طرف واقع ایک انتہائی پسماندہ اور دشوار گذار علاقہ ہے۔

Comment

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button