تازہ ترین

وزیراعلیٰ سندھ نے کمرہ عدالت میں ایسی بات کہہ دی کہ چیف جسٹس ثاقب نثار سمیت سب کھلکھلا اٹھے

 

کراچی ( آن لائن)سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں آلودہ پانی کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار کے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں عہدے آخرت سنوارنے کیلئے دیئے،عہدے انجوائے کیلئے نہیں،سروس کیلئے دیئے جاتے ہیں،انہوں نے کہا کہ کمیٹی بناکران پرمت چھوڑاکریں،میں کچھ مزیدکہنانہیں چاہتا۔اس پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آپ سب کچھ کہہ رہے ہیں اوریہ بھی کہتے ہیں کچھ کہنانہیں چاہتا،جس پر کمرہ عدالت میں قہقہے بلند ہو گئے ، انہوں نے کہا کہ 6 ماہ کی مدت میں مسائل حل نہیں ہوسکتے،دیگرصوبوں میں بھی ایسے ہی مسائل ہیں،کہیں توبیان کروں؟۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے برجستہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے بھی نہ کہتے ہوئے سب کہہ دیاکہ سب اچھاہے۔

 

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button