تازہ ترین

رضاکاروں کی عالمی دن کے موقع پر اسماعیلی والنٹیئرز کو خراج تحسین

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

چترال(   نمائندہ آوازچترال ) 5دسمبر دنیا بھر میں رضاکاروں کی عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے ۔ اس دن کی مناسبت سے اگر چترال کے والنٹیئرز کو خراج تحسین پیش نہ کیا جائے تو بخل ہوگا۔ خصوصا بالائی چترال کے اسماعیلی والنٹیئرز کوجو گزشتہ ایک مہینے سے رابط سڑکوں کی صفائی ، مرمت اور بحالی میں دن رات لگے ہوئے ہیں۔ جنھوں نے اپنے روحانی پیشوا ہزہائی نس پرنس کریم آغاخان کی چترال آمد کے موقع پر بروغل یارخون اور لاسپور سے لیکر مستوج بونی تک جبکہ لوٹکوہ کے عوام مختلف ویلیز سے گرم چشمہ آنے والے زائرین کیلئے سڑکوں کی مرمت میں لگے ہوئے ہیں۔ یارخون ویلی کے رہائشی سید نیاز علی شاہ نے   بتایا کہ یارخون سے بونی اور ریشن تک سڑکوں کی مرمت کی وجہ سے یارخون سے چترال تک کی مسافت میں دو گھنٹے کی کمی آئی ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ اسماعیلی رضاکار انتہائی دلجمعی اور دلچسپی سے کام کررہے ہیں۔ اور سڑکوں سے مختلف مقامات پر ملبہ ہٹانے کے ساتھ کھڈوں اور گڑھوں پر مٹی کی بھرائی کررہے ہیں۔جس سے مسافت کم ہونے کے ساتھ سفر بھی کافی حدتک آرام دہ ہوگیا ہے۔ چترال کے مختلف مکاتب فکر نے رضاکاروں کی عالمی دن کے موقع پر ان رضاکاروں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انھیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔دریں اثنا پاکستان مسلم لیگ (ن) چترال کی ضلعی جنرل سیکریٹری صفت زرین نے  گفتگو کرتے ہوئے ہزہائی نس پر نس کریم آغا خان کی چترال آمد پر تمام اسماعیلی کمیونٹی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اُنکی آمد نہ صرف اسماعیلی کمیونٹی بلکہ پورے چترال کیلئے خوش آئندہے۔ انھوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ہزہائی نس کی چترال تشریف آوری اے کے ڈی این کے اداروں اور چترال کیلئے ترقی کا نیا دور ہوگا۔ انھوں نے اپنی پارٹی کی طرف سے اسماعیلی کمیونٹی کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button