تازہ ترین

متاثریں کی بحالی کے لئے واپڈ انے جو تین کروڑ روپے کا پیکج کا اعلان کیا تھا، اسے عملی جامہ پہنایا جائے اور پاؤر ہاؤس کے ٹنل سے نکلنے والی اضافی پانی کو ابپاشی اور ابنوشی کے مقاصد کے لئے مقامی آبادی کو دستیاب کیا جائے۔عمائدین

چترال (آوازچترال نیوز ) گولین گول ہائیڈل پاؤر پراجیکٹ کے متاثریں نے اتوار کے روز کوغذی کے مقام پر اپنے مطالبات کی منظوری کے لئے احتجاجی جلوس نکالا اور واپڈا کالونی گیٹ کے سامنے جلسہ منعقد کیا جس سے شریف حسین، اعجاز احمد خورشید مغل ،صفدار علی کاش اور دوسروں نے خطاب کرتے ہوئے Image may contain: one or more people, shoes and outdoorاس بات پر زور دیا کہ متاثریں کی بحالی کے لئے واپڈ انے جو تین کروڑ روپے کا پیکج کا اعلان کیا تھا، اسے عملی جامہ پہنایا جائے اور پاؤر ہاؤس کے ٹنل سے نکلنے والی اضافی پانی کو ابپاشی اور ابنوشی کے مقاصد کے لئے مقامی آبادی کو دستیاب کیا جائے۔Image may contain: 2 people, outdoorانہوں نے مزید مطالبات کا ذکرکرتے ہوئے کہاکہ اس پراجیکٹ کی وجہ سے کئی مقامی مائکرو ہائیڈرو پاؤر پراجیکٹ بند ہوچکے ہیں، جس کی وجہ سے ان متاثریں کو فی الفور بجلی دی جائے۔ Image may contain: one or more people, crowd and outdoorانہوں نے ٹاؤر پولز کے متاثرین کے لئے خصوصی پیکج دینے ، کلاس فور اور نان ٹیکنیکل اسامیوں پر صرف مقامی افراد کو بھرتی کرنے اور کوغذی اور گولین کے عوام کو بجلی کی رائلٹی دینے کا بھی مطالبہ کیا بصورت دیگر کوہ کے عوام اس بجلی گھر کو 25دسمبر کے دن افتتاح کرنے نہیں دیں گے۔ بعدازاں جلسہ پرامن طور پر منتشر ہوگئی۔Image may contain: 3 people, crowd and outdoor

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button