تازہ ترین

اگر آپ کو بہت زیادہ غصہ آتا ہے تو فوری طور پر یہ مشروب بنا کر پئیں یا پھر۔۔حیرت انگیز تحقیق

نیویارک (ویب ڈیسک) اگر کسی وقت آپ کو شدید غصہ آجائے تو ایک گلاس پانی میں لیموں کے ساتھ ایک چمچہ شکر ملا کر پی لی جائے یا ایک چاکلیٹ کھا لیں۔ کیونکہ امریکا میں ایک مطالعاتی تحقیق سے یہ حیرت انگیز انکشاف ہوا ہے کہ غصے کی حالت میں ایک گلاس لیموں کے شربت میں ایک چمچہ شکر ملا کر پینے سے انتہائی کم وقت میں طبعیت کی اشتعال انگیزی دورہو جاتی ہے ۔محققین کا دعویٰ ہے کہ شکر ملا شربت خون میں فوراََ شامل ہو کر دماغ کوتوانائی پہنچاتا ہے ۔ کیونکہ غصے کی حالت میں خون میںشامل گلوکوز میں کمی ہو جاتی ہے جس سے دماغ کو توانائی نہیں ملتی ۔تحقیق کے معاون سربراہ اور اوہائیواسٹیٹ یونیو رسٹی میں شعبہ ابلاغیات ونفسیات کے پروفیسر بریڈیشمین کا کہنا ہے کہ تحقیق سے یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ غصہ یااشتعال انگیزی سے گریز کرنا چاہیے اور اس کے لیے ہر فرد کو اپنے مزاج پر قابو پانے کی کوشش کرنی چاہیے تاکہ گلوکوز آپ کے دماغ کو بے پناہ توانائی فراہم کر سکے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button