تازہ ترین
نوید کوہکن الخدمت فاونڈیشن ضلع چترال کے صدر منتخب ہوگئے۔
چترال(نمائندہ آواز )نوید کوہکن الخدمت فاونڈیشن ضلع چترال کے صدر منتخب ہوگئے۔ الخدمت فاونڈیشن صوبہ خیبر کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نوید کو ہکن کو اگلے سیشن کے لیے الخدمت فاونڈیشن چترال کا صدر مقرر کردیا گیا ہے۔ نوید کوہکن اعلی تعلیم یافتہ اور بیدار مغز نوجوان اور وی سی شیاقوٹیک چترال کے منتخب ناظم بھی ہیں۔ نوید کوہکن کا کہنا ہے کہ الخدمت فاونڈیشن میں “عہدوں” کے بجائے “ذمہ داری” کی اصطلاح مروج ہے۔ اور تمام عہدے در اصل تنظیمی ذمہ داریاں ہوتی ہیں۔ الخدمت فاونڈیشن کی طرف سے اس گران بار کام کے لیے کسی کا انتخاب ایک آزمائش سے کم نہیں۔ الخدمت ایک رفاعی و اصلاحی ادارہ ہے، جس میں رضاکارانہ طور خلق خدا اور دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کا تصور پایا جاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں بالائی زمہ داراں کے اعتماد پر پورا اُترنے کی انتھک کوشش کروں گا اور ایک بہترین ٹیم ترتیب دیکر فلاح انسانیت کے کاموں اور اداروں کی نگرانی، بہتری اور ترقی پر خصوصی توجہ دینے کی کوشش کروں گا۔
Facebook Comments