تازہ ترین

پاکستان میں قطریوں کیخلاف بڑی کارروائی شروع،4شہزادوں سمیت 7افراد گرفتار ،کھلبلی مچ گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں قطریوں کیخلاف بڑی کارروائی شروع،4شہزادوں سمیت 7افراد کو گرفتار ،کھلبلی مچ گئی، تفصیلات کے مطابق قطر کے شاہی خاندان کے فرد شہزادہ حماد بن جاسم 13رکنی وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچے تھے جہاں انہوں نے لاہور شریف برادران سے ملاقات کے بعد کراچی کا دورہ کیا ہے۔ اسی دوران اسلام آباد ہائیکورٹ میںایک شہری نے عرب شہزادوں کے پاکستان میں پرندوں کے شکار کے خلاف ایک درخواست بھی دائر کر رکھی ہے جس پر ایک دو سماعتیں بھی ہو چکی ہیں۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق نوشکی میں غیرقانونی شکار کرنے

پر چار قطری شہزادوں سمیت سات افراد کو گرفتارکرلیاگیا ہے رپورٹ میں دعویٰ کیا گیاہے کہ پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقے نوشکی میں غیر قانونی شکار کرنے پر 4 قطری شہزادوں سمیت 7 افراد کو گرفتارکیاگیاجن کے خلاف قانون کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button