تازہ ترین

پولو چترال کے چند لوگوں کا شوق نہیں بلکہ یہ مقامی کلچر کاجزولاینفک ہے، ضلعی انتظامیہ پولو کی ترقی وفروغ کا عزم کررکھا ہے اور اس سلسلے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ اجائے گا۔ڈپٹی کمشنر چترال

چترال (نمائندہ آوازچترال) ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سودھر نے کہا ہے کہ پولو چترال کے چند لوگوں کا شوق نہیں بلکہ یہ مقامی کلچر کاجزولاینفک ہےImage may contain: 7 people, people smiling, people standing and outdoor اور اس وجہ سے ضلعی انتظامیہ پولو کی ترقی وفروغ کا عزم کررکھا ہے اور اس سلسلے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ اجائے گا جبکہ کئی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جن میں ضلع کے طول وعرض میں پولوگراونڈز کو تجاوزات سے پاک کرنا، کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ان کے الاؤنس میں اضافہ کرنا اور پولو کے کھلاڑیوں کے لئے سہولیات کی فراہمی شامل ہیں۔ ہفتے کے روز اپنے دفترمیں ضلعے کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے پولو کھلاڑیوں میں الاؤنس کی تقسیم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئےImage may contain: 6 people, people standing and outdoor انہوں نے کہاکہ چترال پولوگراونڈ کو ایک مثالی پولوگراونڈ میں تبدیل کرنے کے واسطے صوبائی حکومت کی طرف سے 8کروڑروپے کی خطیر رقم کی منظوری آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہے جس کے بعد اس گراونڈ کے احاطے میں کھلاڑیوں اور شائقین کے لئے تمام ممکنہ سہولیات میسر آئیں گے۔ انہوں نے ضلع بھر سے آئے ہوئے پولو کھلاڑیوں سے ان کے مسائل اور تجاویز سننے کے بعد ریشن سمیت مختلف علاقوں کے پولو گراونڈ میں تجاوزات کی شکایات کو سخت نوٹس لیا اور موقع پرموجود اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم خان کو ہدایت کی ان تجاوزات کے خلاف کاروائی شروع کی جائے۔ انہوں نے موقع پر موجود سابق ڈی پی او چترال سید علی اکبر شاہ کی طرف سے پولو کی ترقی کے لئے کئے اقدامات پران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ چترال پولیس کا پولو کے فروع میں بہت ہی مثبت کردار رہا ہے ۔ Image may contain: 6 people, people smiling, people standing, suit and outdoorانہوں نے کھلاڑیوں کے الاؤنسز کی شرح میں اضافے کا بھی اعلان کیا۔اس موقع پر ضلع نائب ناظم مولانا عبدالشکور نے خطاب کرتے ہوئے پولو کے کھیل کی فروغ کے لئے ضلعی حکومت کی کاوشوں کا ذکر کیا اور کہاکہ ضلع ناظم مغفرت شاہ کی قیادت میں تمام صحت مند انہ سرگرمیو ں کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے ۔ Image may contain: one or more people, crowd, tree and outdoorبعدازاں ڈی۔ سی چترال کے علاوہ نائب ضلع ناظم مولانا عبدالشکور ، سابق ڈی پی او چترال سید علی اکبر شاہ، ڈسٹرکٹ فنانس افیسر محمد حیات شاہ،اے سی چترال عبدالاکرم خان ،صدر چترال پریس کلب ظہیرا لدین اور دوسروں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔پولو ایسوسی ایشن چترال کے جنرل سیکرٹری مغیز الدین بہرام ایڈوکیٹ بھی اس موقع پر موجود تھے۔Image may contain: 2 people, tree, crowd and outdoor

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button