تازہ ترین

ضلع ناظم چترال نے گرم چشمہ میں ہزہائی نس پرنس کریم آغا خان کی آمد کے موقع پر ان کی دیدار کے لئے نوتعمیر کردہ دیدار گاہ کا دورہ۔کام کی معیار پر اطمینان کا اظہار کیااور مختلف ضروریات کو پورا کرنے کے لئے پانچ لاکھ روپے کی گرانٹ کا اعلان

چترال (نمائندہ آوازچترال) ضلع ناظم چترال نے ہفتے کے روز گرم چشمہ میں ہزہائی نس پرنس کریم آغا خان کی آمد کے موقع پر ان کی دیدار کے لئے نوتعمیر کردہ دیدار گاہ کا دورہ کیا جسے اسماعیلی کمیونٹی نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران مکمل کیا ہے ۔ انہو ں نے کام کی معیار پر اطمینان کا اظہار کیااور مختلف ضروریات کو پورا کرنے کے لئے پانچ لاکھ روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا اور موقع پر موجود ریجنل کونسل کے صدر فضل حمید اور کمیونٹی کے رہنماؤں کو ضلعی حکومت کی طرف سے ہرممکن امدادوتعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ انہوں نے کہا کہ ہزہائی نس پرنس کریم آغا خان چترال میں بسنے والے تمام لوگوں کا مشترکہ اور قابل قدر مہمان ہے اور اس سلسلے میں سنی کمیونٹی بھی اپنے اسماعیلی بھائیوں کے شانہ بشانہ کام کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بونی میں دیدار گاہ کو مستقل بنیادوں پر قائم رکھنے کا فیصلہ کیا جاچکا ہے جسے علاقے کے عوام مختلف مقاصد کے لئے استعمال کرتے رہیں گے جوکہ اپنی وسعت کے لحاظ سے ضلع بھر میں مشہور ہوگا اور اسی طرح گرم چشمہ میں بھی عوام کو مستقبل بنیادوں پر گراونڈ کی فراہمی پر ضلعی حکومت غور کرے گی تاکہ یہ دیدار گاہ کے علاوہ دیدار مقاصد کے لئے استعمال ہوسکے۔ اس موقع پرلوٹ کوہ سے ضلع کونسل کے ممبر محمد حسین بھی موجود تھے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button