تازہ ترین

ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ نے دسمبر کی 9تاریخ کو ہزہائی نس پرنس کریم آغا خان کی آمد کے سلسلے میں بونی شوتار میں اسماعیلی کمیونٹی کے تعمیر کردہ دیدار گاہ کا دورہ کیا

چترال (آواز چترال نیوز) ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ نے جمعہ کے دن بونی کا دورہ کیا اور دسمبر کی 9تاریخ کو ہزہائی نس پرنس کریم آغا خان کی آمد کے سلسلے میں بونی شوتار میں اسماعیلی کمیونٹی کے تعمیر کردہ دیدار گاہ کا دورہ کیا اور کام پر اپنی اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر آغا خان فاونڈیشن پاکستان کے چیرمین اور ہزہائی نس اور فیملی کی آمد کے موقع پر دربار کے کنوینر اقبال والجی اور ریجنل کونسل کے ضلعی صدر عبدالغفاراور اسماعیلی کمیونٹی کے دوسرے ذمہ داروں امیر افضل خان، امتیاز عالم اور دوسروں نے ان کا استقبال کیا۔ ضلع ناظم نے اس موقع پر کہاکہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ہزہائی نس کے دورے کے موقع پر دیدار کے لئے آنے والے زائرین کو ذیادہ سے ذیادہ سہولیات بہم پہنچانے اور دیدار گاہ کی تعمیر میں ہرممکن تعاون کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ضلعی حکومت کے پاس دستیاب تمام وسائل کو بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے بونی اور گرم چشمہ میں دیدار گاہوں کے لئے پانچ پانچ لاکھ روپے کے گرانٹ کا بھی اعلان کیا اور کمیونٹی کی درخواست پر بونی دیدار گاہ کو ایک فائر بریگیڈ گاڑی کی فراہمی کی بھی منظوری دے دی۔ اقبال والجی نے ضلع ناظم مغفرت شاہ نے ہزہائی نس کے دورے کے انتظامات میں ضلع ناظم کی طرف سے کئے جانے والے پرخلوص کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ بعدازاں ضلع ناظم نے جامع مسجد بونی میں نمازجمعہ کے بعد خطاب کیا ۔ ضلع ناظم ہفتے کے روز گرم چشمہ میں دیدار گاہ کا دورہ کریں گے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button