تازہ ترین

ایم این اے شہزادہ افتخار الدیں کے ہاتھوں بونی بازار سولر اسڑیٹ نظام کا افتتاح اور بونی میں قائم دیدار گاہ کا دورہ ۔ گولین گول ھائیڈو پاور پراجکٹ سے اس ماہ کے اخر تک چترال سمیت سب ڈویثرن مستوج کو بھی بجلی دی جائے گی۔ شہزادہ افتخار الدیں

Image may contain: 9 people, people standing and outdoor
بونی ( آوازچترال نیوز)جمعرات کے روز ایم این اے شہزادہ افتخار الدیں نے بونی بازار کے لیے اسی لاکھ روپے کی لاگت سے سولر اسڑیٹ نظام زیر نگرانی ٹی ایم اے مستوج کا باقاعدہ افتتاح کیا اور حاضریں سے خطاب کی انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت چترال کی تعمیر و ترقی کے لیے ہرممکن کوشیش کر رہا ہے Image may contain: 1 person, standing, mountain, sky, outdoor and natureجس سے کئی میگا پراجکٹ چترال میں جاری ہیں جس سے علاقہ ترقی کرے گا اس کے علاوہ چترال گرم چشمہ روڈ ،کلاش ویلی زروڈ، اوویر تا تریچ شاگروم روڈ، گیس پلانٹ اور مختلف مقامات پر یوٹیلیٹی اسٹور ز وعرہ کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہاکہ بجلی کے سلسلے میں ہر ممکن کوشیش کی جارہی ہے گولین گول ھائیڈو پاور پراجکٹ سے اس ماہ کے اخر تک چترال سمیت سب ڈویثرن مستوج کو بھی بجلی دی جائے گی جس سے اس علاقے کا بجلی کا مسلہ حل ہو جائے گا۔ انہوں نے بونی بازار کا سولر نظام کی بات کر تے ہوئے کہا کہ اس نظام سے بازار کا روشنی کا مسلہ فلحال حل ہو جائے گا Image may contain: sky, mountain, cloud, outdoor and natureانہوں نے مزید کہا کہ ہزہائی نس پرنس کریم اغاخان کے بونی امد کے سلسلے میں بازار ایریا میں لوگوں کوروشنی کے سلسلے میں سہولت میسر ہوگی ۔ اور انہوں نے اس سولر اسڑیٹ نظام کو ہز ہائی نس پرنس کریم اغاخان کی تشریف اوری کے موقع کے لیے dedicate کیا. اس کے بعد بونی میں قائم دیدار گاہ کا بھی دورہ کیا گیاجو کہ اسمعیلی کمیوٹی کے روحانی پیش واہز ہائی نس پرنس کریم اغاخان کی تشریف اوری کے لیے قائم کی گئی ہے اس سلسلے میں بونی میں دیدار کے لیے تقریبا ایک سو اسی کنال پرمحیط ایک خوبصورت دیدار بنایا گیا ہے جس میں ہزاروں اسمعلی کمیوٹی کے افراد اپنے روحانی پیش وا پرنس کریم اغاخان کا دیدار کریں گے اور دربار منعقد ہوگا اسمعلی فرقے کے ہاں امام کی دیدار اور دربار کی بڑی اہمیت حاصل ہے اس سلسلے میں سب ڈویثرن مستوج کے دور دراز سے انے والوں کے لیے اوی لشٹ میں پارکینک کا انتظام کیا گیا ہے اور دیدار گاہ پہنچنے کے لیے دریا کے اوپر پل بھی تعمیر کی گئی ہے تمام انتظامات اخری مراحل میں ہیں۔ اس سلسلے میں ایم این اے شہزادہ افتخار الدیں بونی میں قائم دیدار گاہ کا خصوصی دورہ کیا ان کے ہمراہ پارٹی کارکنان کے علاوہ معتبرات علاقہ بھی موجود تھے انہوں نے دیدار گاہ کا دورہ کیا اور دیدار گاہ میں اسمعیلی کمیو نٹی کے افراداورپروگرام منتظمیں سے ملاقات کی اور دلی ھمدردی کا اظہار کیا ۔موقع پر ریجنل کونسل کے پرزیڈنٹ Image may contain: 6 people, people smiling, mountain, outdoor and natureعبدالعفار، لوکل کونسل کے پریزیڈنٹ امتیاز عالم انتظامی امور کے انچارج سابق پرزیڈنٹ لوکل کونسل منیجرامیرافضل، دیدارگاہ پروگرام سیکورٹی انچارج سابق ایس ڈی پی او محمد ولی شاہ اور منتظمین کی کثیر تعداد موجود تھے صدر لوکل کونسل امتیاز عالم نے کونسل کی طرف سے مہمانوں کو خوش امدید کہا ایم این اے شہزادہ افتخار الدیں اور اس کے ساتھ ائے ہوئے لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہم تمام لوگوں کی بے حد مشکور ہیں کہ انہوں نے سیاست فرقہ واریت سے پاک ہوکر دیدار گاہ کی تعمیر اور دوسرے کاموں کے سلسلے میں ہمارے شانہ بشانہ کام کیا اور دلی ہمدردی کا اظہار کیااس سلسلے میں ہم سب کے مشکور ہیں Image may contain: 4 people, people standingاور ایم این اے شہزادہ افتخارالدیں اور شہزادہ خالد پرویز کی بھی خصوصی تعاون اور ہمدردی کا بھی شکریہ ادا کیا۔ دیدار گاہ کی انتظامی امور کی انچارج سابق صدر لوکل کونسل امیر افضل نے خطاب کر تے ہوئے ایم این اے شہزادہ افتخار الدیں اور اس کے ساتھ ائے ہوئے لوگوں کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ دیدار گاہ کی تعمیر اور تیاریوں کے سلسلے میں دیدار گاہ میں مسلسل ۴۲ دن کام کیا گیا جس میں ہر طبقے کے لوگوں کی خصوصاسنی برادری کی خدمات اورتعاون قابل تعریف ہیں کہ انہوں نے ہر وقت اپنا تعاون ہمارے اور کونسل کے ساتھ جاری رکھا جس سے ہم ان کے مشکور ہیں انہوں نے ایس ار ایس پی اور ایس ار ایس پی کے سی او شہزادہ مقصودالملک ، شہزادہ افتخار الدیں،خالد پر ویز ،انتظامیہ ، ٹی ایم اے دیگر اداروں کا بھی شکریہ ادا کیا۔ اخر میں ایم این اے شہزادہ افتخار الدیں اور شہزادہ خالد پر ویز نے خطاب کیا اور اپنی طرف سے ہر صورت میں ھمدردی اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کی ۔
Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button