تازہ ترین

تجاریونین چترال ۔حاجی محمد ظفر خان عبوری صدر ، معروف شخصیت الحاج عیدالحسین جنرل سیکرٹری مقرر

چترال ( نمائندہ آواز ) اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم خان نے تجاریونین چترال کی مدت پوری ہونے پرعبوری کابینہ تشکیل دے دیا جوکہ اپنی پہلی فرصت میں انتخابات منعقد کرکے یونین کا انتظام منتخب افراد کے حوالے کرے گی۔ اس سلسلے میں حاجی محمد ظفر خان کوعبوری صدر مقرر کیا گیا جبکہ معروف شخصیت الحاج عیدالحسین کو جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا۔ اے سی چترال نے اپنے دفتر میں اس سلسلے میں منعقدہ ایک اجلاسمیں فیصلہ کیاکہ ضلعی انتظامیہ کے ذریعے چترال بازار میں دکانداروں کی انتخابی فہرست مرتب کرنے کے بعد الیکشن شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button