اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آج کل متعدد افراد گردے کی پتھری کا شکار ہیں ۔ گردے میں پتھری گردوں کے افعال میں خرابی کے باعث ان میں جمع ہوجاتی ہے جو کہ بالکل چھوڑی کنکریوں کی مانند ہوتی ہے۔ گردے کی پتھریجب مریض کےجسم سے خارج ہوتی ہے تو اس سے مریض شدید تکلیف محسوس کرتا ہے کیونکہ اسے ایک سست اور تکلیف دہ عمل سے گزرنا پڑ رہا ہوتا ہے۔ ڈاکٹر اس کا علاج عموماََ آپریشن بتاتے ہیں تاہم ماہرین صحت کے مطابق چند ایسی غذائیں موجود ہیں جن کے کھانے سے گردے کی پتھری سے نجات ممکن ہے۔ اگر آپبھی گردے کی پتھری کا شکار ہیں تو یہ نسخہ آپ کو اس سے نجات دلا سکتا ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق لیموں کے رس، زیتون کے تیل اور آب جو سے تیار کردہ یہ نسخہ گردے کی پتھری کو تحلیل کر کے باریک زروں میں تبدیل کر دیتا ہے اور یہ پتھری با آسانی جسم سے خارج ہو جاتی ہے۔ زیتون کا تیل 100 ملی لیٹر، آب جو 100 ملی لیٹر، اور لیموں کا رس درکار ہو گا۔ ان تینوں چیزوں کو بہت اچھی طرح مکس کرلیں اور روزانہ صبح نہار منہ تقریباً 50 ملی لیٹر مقدار استعمال کریں۔ باقاعدگی سے استعمال کریں تو تقریباً 4 سے پانچ دن بعد پیشاب کی رنگت قدرے زیادہ پیلی محسوس ہونے لگے گی ، جس کا مطلب ہے کہ نسخہ کام کررہا ہے۔ عموماً تقریباً 8دن میں مسئلہ مکمل طور پر حل ہو جاتا ہے۔
Facebook Comments