تازہ ترین

تحریک لبیک کا دھرنا ختم، اسلام آباد میں دوسرے دھرنے کا بارہ ربیع الاول سے آغاز، دھماکہ خیز اعلان کر دیا گیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ختم نبوتﷺ کے قانون میں ترمیم کرنے پر حکومت ختم نہ ہوئی تو یہ متفقہ فیصلہ ہے کہ 12 ربیع الاول بروز جمعہ کو لاکھوں لوگوں کا جلوس اسلام آباد کی طرف روانہ ہو گا۔ ایک موقر انگریزی روزنامے کے مطابق صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا ہے کہختم نبوتؐ کے معاملے پر میاں نواز شریف کی جانب سے کوئی بیان نہیں آیا اور نہ ہی ان کی بیٹی اور بیٹوں نے اس پر کوئی بیان دیا اس کے علاوہ مسلم پارٹی کے کسی بھی رکن نےکوئی بیان نہیں دیا ہر کوئی اس وقت خاموش تھا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ اس کے بعد میرا یقین ختم ہو گیا کہ اس قانون میں کی گئی ترامیم نادانستہ طور پر کی گئی تھیں۔ چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ جب یہ بل ایوان بالا میں پیش کیا گیا تو جے یو آئی (ف) کے سینیٹر حافظ حمد اللہ نے اس پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا لیکن اس وقت کے وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے کہا کہ اس بل کو پہلی والی حالت میں بحال نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے اسے حکومت کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت نہ ہٹی تو ہمارا متفقہ فیصلہ ہے کہ 12 ربیع الاول پر لاکھوں لوگوں کا جلوس اسلام آباد کی طرف مارچ کرے گا اور ختم نبوتؐ کے قانون میں ترمیم پر کردار ادا کرنے پر حکومت کے خاتمے کا مطالبہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اہل سنت کے تمام گروہوں نے ختم نبوتؐ کے قانون میں ترمیم کے بعد مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دینا حرام قرار دینے کا متفقہ فیصلہ کر لیا ہے اور اگلے چند دنوں میں فتویٰ بھی سامنے آ جائے گا کہ ختم نبوتؐ کے قانون میں ترمیم کے بعد مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دینا حرام ہو گا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button