تازہ ترین

جہاں بلدیاتی نظام فعال ہیں وہاں شہر صاف ہوتے ہیں اور عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات میسر ہوتی ہیں ۔ عنایت اللہ خان

پشاور ( آوازچترال نیوز ) سینئرو زیر بلدیات و دیہی ترقی خیبر پختونخوا وپارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں جہاں بلدیاتی نظام فعال ہیں وہاں شہر صاف ہوتے ہیں اور عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات میسر ہوتی ہیں ۔ عوامی مسائل کے حل اور عوام کو زندگی کے بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے بلدیاتی اداروں کا تسلسل اور ان کوبااختیار بنانا ناگزیر ہے ۔بلدیاتی اداروں کو تسلسل ملے گا تو عوامی مسائل میں کمی آئے گی ۔ ناظمین موجودہ نظام کی کامیابی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں اور عوامی فلاحی بہبود کے لیے زیادہ سے زیادہ فنڈز کے استعمال کویقینی بنائیں ۔ وہ اپنے دفتر میں دیر بالا کے ضلعی ناظم صاحبزادہ فصیح اللہ کے قیادت میں وفد سے بات چیت کر رہے تھے ۔ وفد میں دیر بالا کے ڈسٹرکٹ ممبران شامل تھے ۔وفد نے سینئر وزیر کو سٹاف کی کمی ، ضلع کونسل ممبران کے اعزازیہ اور سی ڈی ایل ڈی پراجیکٹ میں ضلع و تحصیل ممبران کی شمولیت جیسے مسائل سے سینئر وزیر کو آگاہ کیا ۔ سینئر وزیر عنایت اللہ خان نے موقع پر ہی متعلقہ حکام کو عوامی فلاح وبہبود کے لیے جامع منصوبہ بندی پر عمل درآمد کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی تاکہ نچلی سطح پر عوامی مسائل حل ہو سکیں ۔ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے سینئرو زیر عنایت اللہ خان نے کہا کہ دنیا کے کسی بھی ملک میں بلدیاتی نظام کے موجودگی کے بغیر جمہوریت مکمل اور مضبوط نہیں ہوسکتی ۔بلدیاتی نظام کو تسلسل ملے گا تو ملک میں جمہوریت مضبوط اور پائیدار ہوگی ۔ بلدیاتی نمائندے عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنے بہترین صلاحتیوں کا استعمال کریں ۔ناظمین کے کارکردگی سے صوبہ ترقی و خوشحالی کے نئی راہ پر گامزن ہوگا۔پورے ملک میں سب سے فعال اور موٗثر بلدیاتی نظام خیبر پختونخوا میں ہے اور اس نے ثمرات دکھائے دینا بھی شروع کر دیا ہے۔اب عوام کے منتخب نمائندے ان کے گھروں کی دہلیز پر موجود ہیں اور ترقیاتی منصوبوں کی براہ راست نگرانی کرتے ہیں۔بلدیاتی نمائندے اپنے کارکردگی بہتر بنائیں ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button