تازہ ترین

ڈی جی رینجرز کو دھرنا مظاہرین میں تقسیم کرنے کیلئے کتنے پیسے دیئے گئے اور انہوں نے کیا، کیا؟ کیپٹن(ر)صفدر نے انتہائی سنگین الزام عائد کردیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن(ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ فیض آباد انٹر چینج پر دھرنا نہیں بلکہ عاشقوں کی محفل تھی ،دھرنا وہ ہوتا ہے جہاں لوگ گا بجا رہے ہوں ،جہاں درود سلام پڑھا جا رہا ہو ،اسے محفل میلاد کہتے ہیں ۔ گزشتہ روز دھرنے کو میلادکا نام دینے پر صحافی نے سوال کیا کہ کیا یہ محفل ’’عسکری فرشتوں‘‘ نے سجائی تھی ؟ جس پرکیپٹن صفدر نے کہا کہ میں تو اللہ کے فرشتوں پر ایمان رکھتا ہوںان فرشتوں کو نہیں مانتا جن کا آپ ذکر کررہے ہیں ۔کیپٹن صفدر کےطابق ڈی جی رینجرز نے دھرنے کے شرکاء کو ایک ایک ہزار روپے دئیے ہیں جبکہ ان کا دعویٰ ہے کہ ڈی جی رینجرز کو دھرنا مظاہرین کے لئے5،5ہزار فی کس کے حساب سے دئیے گئے تھے۔نجی ٹی وی ’’جاگ ‘‘ کے مطابق کیپٹن (ر) صفدرنے دعویٰ کیا ہے کہ ڈی جی رینجرز نے دھرنے والوں میں ایک ایک ہزار روپے تقسیم کئے ہیں مگر انہیں دھرنا مظاہرین کے لیے 5،5ہزار دئیے گئے تھے ، کیپٹن صفدر نے یہ نہیں بتایا کہ ڈی جی رینجرز کو یہ رقم کتنی مقدار میں اور کس نے فراہم کی تھی،ایک اور صحافی نے سوال کیا کہ محفل میں نذرانہ بھی بانٹا گیا ؟جس پر انہوں نے جواب دیا کہ محفل کے آخر میں نذرانہ بھی ہوتا ہے ۔اس موقع پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ میلاد میں جنرل صاحب کے دستخطوں کی ضرورت کیا پڑی ؟جس پر ان کا کہنا تھا کہ یہ آپ مجھ سے نہیں بلکہ ان سے پوچھیں۔انہوں نے کہا کہ یہاں جنرل مشرف ،جنرل یحیی ،جنرل ایوب کے دستخطوں کی ضرورت پڑی ،ایک میجر جنرل کے دستخط کو آپ نے نہیں دیکھا ؟ایل او ایف ہوا ،کیا کچھ ہوا ،کوئی جرنیلوں کی بات نہ کرے ۔اس سے قبل احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو میں کیپٹن (ر) صفدر نے اسلام آباد دھرنے پر کہا کہ دھرنا کیا، محفل تھی عاشقوں کی، دھرنا وہ ہوتا ہے جہاں لوگ گا بجارہے ہوں، جہاں درودوسلام پڑھے جائیں اسے محفل میلاد کہتے ہیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button