تازہ ترین

خدیجہ سردار سمیت چھ خواتین اپنے خلاف قائم فوجداری مقدمےسے باعزت بری

Image may contain: 1 person, closeupچترال(نمائندہ چترال ) خدیجہ سردار سمیت چھ خواتین کوعدالت نے باعزت بری کردیا ۔۔تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی  ملاکنڈ ڈویژن کی جائنٹ سیکرٹی یاورصوبائی کونسل کی ممبر خدیجہ سردار اور دیگر خواتین کو سڑک بند کرنے ،اور لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کرنے پر مقامی پولیس نے اُن کے خلاف ایف آئی ار کیا تھا ۔اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم کی عدالت میں مقدمے کی سماعت ہوئی۔خواتین کی پیروی انسانی حقوق کے معروف وکیل نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے کی۔اُن کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ان خواتین کے خلاف جولائی2015میں مقدمہ دائر ہواتھا۔ڈھائی سال گذرنے کے باوجود استغاثہ ایک بھی گواہ پیش نہیں کرسکا۔اگر استغاثہ گواہ پیش کرئے بھی تو یہ ممکن نہ ہے کہ گواہ عدالت میں خواتین کی نشاندہی کرسکے۔اسلئے مقدمہ کو طول دینا انصاف کے خلاف ہے۔لہذا مقدمہ خارج کیا جائے۔سرکاری وکیل قائد اسلام نے مقدمہ کے اخراج کی مخالفت کی۔اسسٹنٹ کمشنر عبدالاکرم نے دلائل سُننے کے بعد خواتین کو الزامات سے باعزت بری کردیا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button