82

گولین گول بجلی گھر سے چترال کو30میگاواٹ بجلی دینے کا وعدہ پورا کرنے کیلئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی چترال آرہے ہیں۔شایان شان استقبال کرینگے۔نیاز اے نیازی

Image resultچترال(نمائندہ چترال  )مسلم لیگ (ن)چترال کے پارٹی ترجمان نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے گذشتہ سال اپنے دورہ چترال کے دوران گولین بجلی گھر سے چترال کو 30میگاواٹ بجلی دینے کا جو وعدہ کیا تھا۔اُس وعدے کو پورا کرنے کے لئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 25دسمبر کو چترال کا دورہ کررہے ہیں اور چترال کو بجلی دیا جائیگا۔مسلم لیگ(ن) کے ترجمان نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے کہا کہ وزیراعظم کے شایان شان استقبال کے لئے بھرپور تیاری کی جارہی ہے۔اس سلسلے میں ضلعی صدر سید احمد خان کے زیر صدارت پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا ہے۔اُنہوں نے کہا وزیراعظم اپنے دورہ چترال میں آیون،دروش اور چترال گیس پلانٹ کے افتتاح کے ساتھ سڑکوں کا بھی افتتاح کرینگے۔
Facebook Comments