تازہ ترین

ضلعی انتظامیہ کی ناجائز منافع خور ٹرانسپورٹروں کے خلاف کریک ڈاؤن ، مسافروں سے لئے گئے اضافی کرایہ واپس کردئیے گئے

  • Image may contain: 1 person, standing and outdoor
  • چترال (نمائندہ چترال  )اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ نے سرکاری کرایہ نامہ سے زیادہ کرایہ وصول کرنے کے پاداش میں درجنوں گاڑی مالکان کو جرمانہ کے ساتھ مسافروں سے لی گئی زائد کرایہ بھی واپس کرادیا۔ جمعرات کے روزبکرآباد کے مقام پر چترال سے پشاوراوراسلام آباد جانے والے اورلوکل سروس دینے والے ٹرانسپورٹروں کواضافی کرایہ لینے پر20گاڑیوں کودستی چالان کرکے 38ہزارروپے جمع کئے اور30گاڑیوں سے کرایے کی مدمیں لے گئے اضافی رقم لے کرمسافروں کوواپس کئے گئے اورکئی گاڑیوں کوایف آئی آرکرکے اْن کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہاکہ ڈرائیورحضرات اپناقبلہ درست کریں عوام کے ساتھ زیادتی کرنے کاموقع کبھی نہیں دیں گے۔انہوں نے عوام پرزور دیا کہ وہ کرایہ نامہ کے عین مطابق کرایوں کی ادائیگی کریں اور کرایہ نامہ نہ رکھنے اور اس سے زائد وصول کرنے والوں کی شکایت ضلعی انتظامیہ اورلوکل پولیس کے پاس درج کر یں۔انتظامیہ اورمقامی پولیس اْن کے خلاف فوری کارروائی کریگی ۔انہوں نے کہاکہ چترال سے باہرجانے والے گاڑیوں کے کرایے مقررکئے گئے ہیں جس پرسختی سے عمل درآمدکرانے کی ہدایت ہے۔اس موقع پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چترال گوہر علی بھی اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم کے ہمراہ تھےImage may contain: 1 person, standing, walking and outdoor
Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button