تازہ ترین

اکٹھی تین چھٹیاں،سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری،تنخواہیں بھی قبل از وقت دینے کا اعلان کردیاگیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ خزانہ پنجاب نے تمام سرکاری محکموں کو نوٹیفکیشن کی کاپی بھی جاری کر دی ہے-بارہ ربیع الاول یکم دسمبر کو ہونے کی وجہ سے پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کو تنخواہ اور پنشن 30 نومبر کو دینے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے 30 نومبر کو سرکاری ملازمین کو تنخواہ اور پنشنرز کو پنشن 30 نومبر کو دینے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔اس سلسلے میں محکمہ خزانہ پنجاب نے تمام سرکاری محکموں کو نوٹیفکیشن کی کاپی بھی جاری کر دیہے۔ اس سے قبل پنجاب حکومت نے صرف پنشن30 نومبر کو دینے کے احکامات جاری کیے تھے۔ پنجاب حکومت کے سرکاری ملازمین 30 نومبر 2017 کو تنخواہ وصول کریں گے، 12ربیع الاول کے موقع پر سرکاری تعطیل ہوتی ہے اس وجہ سے پنجاب کے ملازمین نے ہفتے کے دن کی چھٹی کی درخواست دینا شروع کر دی ہے تاکہ تین چھٹیاں کر سکیں اس کے علاوہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ملازمین تین چھٹیوں سے لطف اندوز ہوں گے۔
Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button