تازہ ترین

صوبائی حکومت نے تورکہو اور مورکہو تحصیل کا نوٹفیکیشن جاری کردیا۔بہت جلد ضلع اپر چترال کا نوٹفیکشن بھی جاری کردیا جائے گا۔ایم پی اے بی بی فوزیہ

چترال(نمائندہ  ) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری و ایم پی اے چترال بی بی فوزیہ نے چترال کے عوام کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے تورکہو اور موڑکہو تحصیل کا نوٹفیکیشن جاری کردیا ہے۔اور بہت جلد اپر چترال ضلع کا نوٹفیکیشن بھی جاری کردیا جائے گا جس پر کام جاری ہے۔اُنہوں نے کہا کہ یہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کی طرف سےچترال کے لوگوں کے لئے عظیم تحفہ ہے جس کے لئے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک اور صوبائی حکومت کا چترال کے عوام کے طرف سے شکریہ ادا کرتی ہوں۔
Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button