تازہ ترین

امریکہ میں 300 یونیورسیٹیوں میں سیکاس یونیورسٹی کی دوسری پوزیشن صوبہ خیبرپختونخوا اورپورے ملک کے لیے اعزاز ہے ۔ خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ نوجوانوں کی درست سمت میں تربیت کر کے ملک و قوم کو ترقی کے راہ پر گامزن کریں گے ۔نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ اور روشن مستقبل ہے ۔ عنایت اللہ خان

پشاور ( آوازنیوز ) سینئرو زیر بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخو ا و پارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ اور روشن مستقبل ہے ۔ ملک میں آبادی کا 65 فی صد یعنی گیارہ کروڑ تیس لاکھ نوجوانوں پر مشتمل ہے اگر نوجوانوں کے زندگی کا ڈائیرکیشن درست ہوگا اور نوجوان تعلیم یافتہ اورہنر مند ہوں گے تو ملک ترقی کر کے آگے بڑھے گا لیکن اگر ان کی صحیح تربیت نہ کی گئی تو یہ ملک کے لیے بم سے بھی زیادہ خطر نا ک ثابت ہوسکتے ہیں ۔ نوجوانوں کی صحیح تربیت کر کے ہر چیلنج کے لیے تیار کرنا ہوگا ۔ سانئس اور ٹیکنالوجی مسلمانوں کی میراث تھی جو کسی اور طرف منتقل ہوچکی ہے دنیا پر حکمرانی کرنے اور دنیا کی قیادت حاصل کرنے کے لیے تعلیم کا حصول ناگزیر ہے ۔تہذیبی جنگ کو لیبارٹریوں اور لائبرریوں کو آباد کر کے دوبارہ جیت سکتے ہیں ۔ طلباء پڑھنے کی عادت اور شوق پید اکریں ۔ سیکاس یونیورسٹی کا امریکہ میں 300 یونیورسٹیوں میں دوسری پوزیشن حاصل کرنا صوبہ خیبر پختونخوا اور پورے ملک کے لیے اعزاز ہے ۔ حکومت حوصلہ افزائی کرے گی ۔ وہ سیکاس یونیورسٹی پشاور میں نئے طلباء و طالبات کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کر رہے تھے ۔ تقریب سے وائس چانسلر ریاض خٹک ، وائس پریذیڈنٹ صہیب تنویر اور دیگر نے بھی خطا ب کیا۔ اس موقع پر طلباء و طالبات نے تقاریر ، نغمے ، خاکے پیش کیے ۔ سینئر وزیر عنایت اللہ خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم پر فنڈز لگانا خرچ نہیں بلکہ مستقبل کی سرمایہ کاری ہوتی ہے اور اس سے قوموں میں بہتری آتی ہے اس لیے موجودہ حکومت سب سے زیادہ خرچ تعلیم کے شعبے پرکر رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ سیکاس یونیورسٹی نے بیرون ملک پاکستان کا نام روشن کیاہے اور عظیم کارنامہ سرانجام دیاہے ۔ اس کی حوصلہ افزائی کے لیے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سے بات کریں گے ۔ مرکزی حکومت بھی حوصلہ کریں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستا ن کے بارے میں کوئی مایوسی نہیں ہے اور ان نوجوانوں کو دیکھ کر محسو س ہوتا ہے کہ پاکستان کامستقبل روشن ہے ۔
Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button