تازہ ترین

دروش بازار میں آتشزدگی سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دے کر اُن کی دوبارہ بحالی کے سلسلے میں ایک سمری وزیر اعلی خیبر پختونخوا کو ارسال کر دی گئی ہے ۔

Image may contain: 5 people, people standing, sky, crowd and outdoorچترال ( نمایندہ آواز ) دروش بازار میں آتشزدگی سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دے کر اُن کی دوبارہ بحالی کے سلسلے میں ایک سمری وزیر اعلی خیبر پختونخوا کو ارسال کر دی گئی ہے ۔ Image may contain: 16 people, people sittingان خیالات کا اظہار چترال چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدرسرتاج احمدخان نے متاثرین کے ساتھ منعقدہ ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں شرکاء نے متاثرین کے بحالی کے لئے اقدامات اُٹھانے پرزوردیااورمطالبہ کیاکہ متاثرہ دوکانوں کی تعمیرکے لئے عمارتی لکڑی کے پرمٹ کی منظوری کے ساتھ معاوضے کی ادائیگی کوفوری طورپریقینی بنایاجائے تاکہ متاثرین اپنے بیوپاریوں کواُن کے قرضوں کی ادائیگی بروقت کرسکے اجلاس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنردروش ،تحصیلداردروش،تجاریونین کے صدرحاجی شاد محمداورضیاء مارکیٹ کے مالک شہزادہ ضیاء الملک کے فرزند ودیگر موجودتھے۔اجلاس میں جماعت اسلامی کے رہنمافریدجان اورحسام الملک نے بھی خطاب کیاImage may contain: 13 people, people sitting and outdoorاس موقع پر مطالبہ کیاگیاکہ ریسکیو1122کی فوری طورپرچترال میں سروس شروع کی جائے تاکہ مزید حادثات کے نقصانات کوکم سے کم کیاجاسکیں۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال مہناس الدین ،ٹی ایم اے چترال ،چترال پولیس،چترال سکاوٹس اوربارڈرپولیس کی بروقت کارروائی پراُن کاشکریہ اداکیااورمطالبہ کیاگیاکہ ان اداروں کوبھی جدیدآلات مہیاکئے جائے۔ اس موقع پرصدرتجاریونین ،ممبرتحصیل کونسل حاجی سلطان ،قصوراللہ ،شیرنذیرنے بھی خطاب کیا۔Image may contain: 18 people, people smiling, outdoor

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button