تازہ ترین

عمران نے گلالئی کو گندے میسج بھیجے یا نہیں؟مفتاح اسماعیل کی بات پر اسد عمر کے چہرے کا رنگ اڑ گیا

عمران نے گلالئی کو گندے میسج بھیجے یا نہیں؟مفتاح اسماعیل کی بات پر اسد عمر کے چہرے کا رنگ اڑ گیا

اسلام آباد(   مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی کے پروگرام میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے مشیر مفتاح اسماعیل نے پروگرام میں شریک تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کو پہلی بار دفاعی پوزیشن اختیار کرنے پر مجبو رکر دیا۔اسحاق ڈار سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ یہ سب لوگ آن کیمرہ تو اسحاق ڈار کی برائیاں کرتے نظر آتے ہیں جب کہ آف کیمرہ اسحاق ڈار کوسراہتے ہیں۔ ان لوگوں کا یہ حال ہے کہ کیمرہ بند ہوتے ہی اعتراف کرتے ہیں کہ عمران خان عائشہ گلالئی کو گندے میسج کرتے تھے۔ اسد عمر پروگرام میں شریک ہیں آپ ذرا کیمرہ بند کر کے ان سے یہی سوال پوچھ لیں آپ کو یہ بھی کہیں گے کہ ایسا ہوتا تھا۔ مفتاح اسماعیل کی اس بات پر اسد عمر تھوڑی دیر کیلئے دنگ رہ گئے اور پھر انہوں نے اس بات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسا بالکل بھی نہیں اور یہ آن کیمرہ اور آف کیمرہ دونوں صورتوں میں جھوٹ ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button