تازہ ترین

اسامہ شہید سائنس نمائش گورنمنٹ سینٹینل ماڈل سکول کے ہال میں منعقد ہواجس میں چترال کے مختلف سکولوں کے طلباء وطالبات نے اپنے سائنس ماڈل اور تخلیقات کے ساتھ انتہائی جوش وخروش سے شرکت کی

No automatic alt text available.چترال (نمائندہ آواز) اسامہ شہید سائنس نمائش گورنمنٹ سینٹینل ماڈل سکول کے ہال میں منعقد ہواجس میں گورنمنٹ گرلز کالج چترال ، ایف سی پی ایس ، گورنمنٹ ہائی سکول چمرکن، بروز، بمبوریت، کوغذی ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول موڑ دہ، گورنمنٹ سینٹینل ماڈل سکول فارگرلز دنین اور گورنمنٹ سینٹنیل ماڈل سکول کے طلباء وطالبات نے اپنے سائنس ماڈل اور تخلیقات کے ساتھ انتہائی جوش وخروش سے شرکت کی۔نمائش میں سائنس کے تمام شعبوں فزکس، کیمسٹری، بیالوجی، ریاضی، کمپیوٹر سائنس اور ماحولیات پر طلباء وطالبات نے مختلف آئیڈیاز کو ماڈل کے ذریعے پیش کیا تھا جبکہ طالبات نے خطاطی کے بھی بہت ہی عمدہ نمونے بھی نمائش میں پیش کئے۔ نمائش میں سارا دن طا لب علموں، اساتذہ اور تعلیم کے شعبے سے دلچسپی رکھنے والوں کا تانتا باندھا رہاجس کا اہتمام اسامہ شہید اکیڈیمی نے کیا تھا ۔نمائش میں گورنمنٹ گرلز کالج چترال ا ور ایف سی پی ایس کے سب سے ذیادہ اسٹال لگائے گئے تھے جبکہ گورنمنٹ سینٹینل ماڈل سکول فارگرلز دنین اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول موڑدہ کے طالبات نے ذیادہ تعداد میں اسٹال لگاکر اپنی صلاحیتوں کا اظہار کررہے تھے۔Image may contain: 1 person, standingاسٹالوں میں موجود طا لب علم بہت ہی خود اعتمادی اور ذہانت سے اپنے اپنے پراجیکٹوں کے بارے میں پوچھنے والوں کو بتاکر انہیں مطمئن کرنے کی کوشش کرتے رہے۔
چترال چیمبر آف کامرس کے صدر سرتاج احمد خان اور چترال پریس کلب کے صدر ظہیرالدین نے نمائش کا دورہ کرکے ہر ایک اسٹال جاکر طلباء وطالبات سے ان کے ماڈلز کے بارے میں دریافت کیااور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر سرتاج احمد خان نے چترال میں طلباوطالبات میں موجود صلاحیت کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ وہ کسی بھی طرح اور کسی بھی لحاظ سے ملک کے ترقی یافتہ شہروں میں بڑے بڑے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طالب علموں سے پیچھے نہیں ہیں اور ان کی صلاحیتوں کو دیکھ کر چترال کا مستقبل نہایت درخشان نظر آتاہے۔ اکیڈیمی کے بورڈ آف ڈائرکٹر ز کے سیکرٹری اور اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم نے میڈیا کو بتایاکہ یہ اپنی نوعیت کی پہلی نمائش ہے جس میں مقامی سکولوں اورکالجوں کے طلباء وطالبات کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دیا جارہا ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ نمائش کا احتتام اتوار کے روز دو پہر 12بجے تقریب تقسیم انعامات کے ساتھ ہوگی جس میں ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سودھر مہمان خصوصی ہوں گے۔No automatic alt text available.

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button