76

دروش چترال میں پیش آنے والے آتش زدگی کے واقعہ پرصوبائی حکومت بلا تاخیر متأثرین کی بھر پور مالی امداد کا اعلان کر ے تاکہ متأ ثرین کی حوصلہ افزائی ہو سکے؛۔مولانا عبد الاکبر چترالی

پشاور(نمائندہ آواز) این اے ۳۲ چترال۔  کیلئے جماعت اسلامی کے نامزد امید وار اورسابق ایم این اے مولانا عبد الاکبر چترالی نے دروش چترال میں پیش آنے والے آتش زدگی کے واقعہ پر نہایت غم و افسوس اور متأثرین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے پُر زور مطالبہ کیا ہے کہ صوبائی حکومت بلا تاخیر متأثرین کی بھر پور مالی امداد کا اعلان کر ے تاکہ متأ ثرین کی حوصلہ افزائی ہو سکے انہوں نے کہا کہ ساٹھ(60 ) دکانوں اور کئی گھروں کا جل کر راکھ ہونا بہت ہی عظیم اور دلخراش واقعہ ہے ایسے واقعات کے رونما ہوتے ہی صوبائی حکومت کو خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے کی بجائے فورًا حرکت میں آنا چاہئے اور متأثرین آتشزدگی ا ور آفات کی مکمل بحالی اور آنسو پونچھنے کیلئے فوری اقدامات اٹھانا حکومت کی بنیا دی ذمہ داری ہے محض اخباری بیانات جاری کر کے حکومت متأثرین کے زخموں پر نمک پا شی نہ کرے حکومت مکمل سماجی تحفظ کے اقدا مات اُٹھا کرمستقبل میں بھی ایسے حادثات کی روک تھام کا بند و بست کرے

Facebook Comments