تازہ ترین

ن لیگ کو عمران خان کی غیر اخلاقی وڈیوز مل گئیں،جب نواز شریف نے یہ وڈیو سوشل میڈیا پر ڈالنے کے لیے دیکھیں تو انہوں نے آگے سے کیا کہا؟

ن لیگ کو عمران خان کی غیر اخلاقی وڈیوز مل گئیں،جب نواز شریف نے یہ وڈیو سوشل میڈیا پر ڈالنے کے لیے دیکھیں تو انہوں نے آگے سے کیا کہا؟

سلام آباد (  مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ذات سے متعلق وڈیو کلپس لیک کرنے سے منع کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد نواز شریفنے کہا کہ سیاسی معاملات کسی اور طرح سے چلائے جائیں تو زیادہ بہتر ہے اس طرح کسی کی ذاتی زندگی پر نہیں آتے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے اینکر سید علی حیدر نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر داخلہ احسن اقبال کے ہاتھ عمران خان کی کچھ مبینہ وڈیوز لگ گئی ہیں، واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر داخلہ احسن اقبال نے عمران خان کو مشورہ دیا تھا کہ وہ انا کی سیاست چھوڑ کر دوسروں کی کردار کشی کرنا ترک کر دیںانہوں نے کہا کہ ہمارے پاس عمران خان کی وہ چیزیں موجود ہیں اگر ہم وہ سامنے لے آئیے تو وہ کسی کو منہ دکھانے کے لائق نہیں رہیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ ہم ذاتیات اور کردار کشی کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے۔ نجی ٹی وی کے اینکر علی حیدر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے کچھ رہنماؤں نے سینئر صحافیوں کو عمران خان کے وڈیو کلپس دکھائے ہیں، جب عمران خان کے مبینہ وڈیو کلپس مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کو دکھائے گئے تو انہوں نے لیگی رہنماؤں کو منع کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کسی کی ذاتی زندگی پر نہیں آنا چاہیے معاملات کسی اور طریقے سے چلائے جائیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button