تازہ ترین

تحریک لبیک کو آخری وارننگ جاری، ڈیڈ لائن کے بعد آپریشن شروع کر دیا جائے گا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دھرنے والوں کو آخری وارننگ دے دی گئی، ان سے کہا گیا ہے کہ 10 بجے تک فیض آباد خالی کر دیں دوسری صورت میں دس بجے کے بعد آپریشن کیا جائے گا، اس کے لیے اسلام آباد انتظامیہ نے ایکشن پلان تیار کر لیا ہے، تحریک لبیک والوں کو کہا گیا ہے کہ دس بجے تک دھرنا ختم کر دیں کیونکہ یہ ہائی کورٹ کا حکم ہے۔ ڈیڈ لائن تک اگر راستے سے نہ ہٹے تو پھر کارروائی کرنا پڑے گی۔اسلام آباد انتظامیہ کی طرف سے دی گئی ڈیڈ لائن میں کچھ ہی وقت باقی ہے مگر تحریک لبیک کے کارکن ابھی تک دھرنا دیے بیٹھے ہیں اور کوئی جانے کو تیار نہیں ہے۔ دریں اثناء تحریک لبیک یا رسول اللہ کا فیض آباد سے دھرنا ختم کرانے کیلئے عدالتی حکم کی روشنی میں اسلام آباد انتظامیہ کا ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کیپٹن(ر)مشتاق کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اے آئی جی سپیشل برانچ کی بریفنگ، رات 10بجے تک دھرنے کے شرکا کو دھرنا ختم کرنے کی ڈیڈ لائن دینے کا فیصلہ کیا گیا۔تحریک لبیک یا رسول اللہ کا فیض آباد سے دھرنا ختم کرانے کیلئے عدالتی حکم کی روشنی میں اسلام آباد انتظامیہ کا ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر)مشتاق کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی آئی جی آپریشن، اے آئی جی سپیشل برانچ نے کی بھی شرکت کی، اجلاس میں اے آئی جی سپیشل برانچ نے اجلاس کو دھرنے سے متعلق بریفنگ دی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ دھرنا ختم کرانے کیلئے دھرنے کے شرکا کو رات 10بجے تک کا وقت دیا جائے گا۔ دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے دھرنا ختم کرانے کیلئے تحریری حکم نامہ بھی جاری کر دیا ہے۔ اسلام آباد انتظامیہ کا اجلاس اسلام آباد ہائیکورٹ میں آج صبح دھرنا ختم کرانے کیلئے شہری عبدالقیوم کی درخواست پر دائر کیس کے فیصلے کے بعد منعقد کیا گیا گیا۔ اپنے تحریری حکم نامے میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہر حال میں فیض آباد دھرنا ختم کرانے کا حکم دیا ہے جبکہ اس حوالے سے انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ وہ دھرنا ختم کرانے کیلئے ایف سی اور رینجرز کی بھی خدمات حاصل کر سکتی ہیں

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button