تازہ ترین

صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے 7177.075 ملین روپے کی لاگت کے 23 منصوبوں کی منظوری دیدی ۔

پشاور (  رپورٹ ) صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے 7177.075 ملین روپے لاگت کے 23 منصوبوں کی منظوری دیدی ہے۔ یہ منظوری ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر شہزاد خان بنگش کی زیرصدارت جمعرات کے روز منعقدہ ایک اجلاس میں دی گئی۔ جس میں اس کے اراکین اور انتظامی سیکرٹریز نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں صوبے کی ترقی کے لئے مجموعی طورپر 29 پراجیکٹس پر تفصیلی غوروخوص کے بعد 23 منصوبوں کی منظوری دی گئی جن میں بلدیات ،صحت ،کھیل ( امورنوجوانان) ابتدائی وثانوی تعلیم، جنگلات ،خوراک ،داخلہ ،قانون وانصاف ،پانی ،سڑکوں، شہری ترقی، عمارتوں اورڈی ڈبلیو ایس ایس کے شعبوں کے پراجیکٹس شامل تھے جبکہ 6 منصوبوں کو غیر موزوں ڈیزائن کی وجہ سے مؤخر کردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق صحت کے شعبے میں منظور کردہ منصوبوں میں درجہ ”D” ہسپتال بریکوٹ کے لئے خریدی گئی آٹھ کنال اراضی کے سلسلے میں عدالت سے ڈگری شدہ رقم ،جو مالکان اراضی کو ادا کی جائے گی۔ اور دیہی مرکز صحت (RHC) نظام پور ضلع نوشہرہ کی درجہ ”D” ہسپتال تک درجہ بلندی کے پراجیکٹس شامل ہیں ۔ اسی طرح کھیل اورامور نوجوانان کے منظور کردہ منصوبوں میں ’’ یوتھ ڈیویلپمنٹ پیکج‘‘ اور’’ سپورٹ ٹودی لیونگ ہیومن ٹریژر آف خیبرپختونخوا ‘‘ , ابتدائی وثانوی تعلیم کے شعبے میں پی کے۔91 دیر بالامیں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول بن پایان (GHSS) کے یہ پراجیکٹس جنگلات کے شعبے میں ’’ خیبرپختونخوا میں جنگلات کی تبدیلی کاپتہ لگانے کے لئے ریموٹ سنسنگ سلوشن‘‘ کے پراجیکٹس،خوراک کے شعبے میں’’ محکمہ خوراک کی خود کاری‘‘ ،داخلہ کے شعبے میں ’’ڈسٹرکٹ جیل صوابی کی تعمیر (دوسرامرحلہ) ،محکمہ قانون اورانصاف کے شعبے میں ’’جوڈیشنل کمپلیکس کی تعمیر‘‘ اور ’’جوڈیشنل کمپلیکس ہر ی پور میں لائرزشیڈ کی تعمیر ،پانی کے شعبے میں ’’چترال ،صوابی ،مردان،ڈی آئی خان، بنوں، ہنگو،لکی مروت،ایبٹ آباد،ٹانک میں فیڈرل PSDP ‘‘ یہ پراجیکٹس اورایریگیشن انفراسٹرکچر بشمول ادیزئی اورضلع دیر پائین کے ملحقہ علاقوں میں ایف پی ڈبلیو چینلز ،سڑکوں اور ٹیوب ویلز کی تعمیر اوربہتر بنانے ،سڑکوں کے شعبے میں ’’ ضلع، صوابی میں بکہ لر تور ڈھیر، زکریا ،صالح ،ہریان صالح،جلبئی مین ڈھنڈ، فاروق بانڈہ، جہانگیرہ بالوہریان، صوابی انٹرچینج سروس ٹو شیر افضل شاہ بانڈہ بالو، صوابی یونیورسٹی ،جلبئی تورڈھیر،لاہور ،جناز گاہ ،بیکہ شیخ، نبی، صوابی کی سڑکوں کی تعمیر اوربحالی اورشہری ترقی کے شعبے میں ’’شملہ پارک ایبٹ آباد کی ترقی اوربہتر بنانے کے پراجیکٹس کی منظوریاں دی گئیں۔جبکہ عمارتوں کے شعبے میں ’’ لوئرکوہستان کیلئے ضلعی سیکرٹریٹ کے قیام، تباہ شدہ تحصیل بلڈنگ مانسہرہ /مین ڈی سیز آفس کی دوبارہ تعمیر ‘‘ ہری پور، شبقدر ،چارسدہ اوربکاخیل بنوں کی تحصیل عمارتوں کی تعمیر، ڈی ڈبلیوں ایس ایس کے شعبے میں ضلع سوات کی یونین کونسل شواریوسی ارکوٹ ،یوسی پیرکلے ،یوسی پیرکلے، یوسی بارہ بانڈئی میں پانی کی فراہمی اورنکاسی آب کی سکیموں ‘‘ ضلع سوات میں ہی یوسی کو زہ بانڈئی ،یوسی کانجو، یوسی ہزارہ ،یوسی براباخیل اوریوسی کالاکلے میں پانی کی فراہمی اورنکاسی کی سکیموں ، پی کے ۔39 ضلع کوہاٹ میں جرمہ، شاہ پور سورگل، لاچی ،سوڈھال، لاچی رورل ،مندوری اور شکردرہ کی یونین کونسلزمیں پانی کی فراہمی کی سکیموں ،پی کے۔46 ضلع ایبٹ آباد میں پانی کی فراہمی اور نکاسی کی سکیموں کی تعمیر‘‘ ضلع نوشہرہ میں آئی ڈی پیز /مہاجرین سے متاثرہ علاقہ کے تحت یوسیز جلوزئی اور سپین خاک میں پانی کی فراہمی اورنکاسی کے سسٹم کے تعمیر، پی کے۔67 ڈی آئی خان میںیوسی کری شموزئی ،گارا عیسی خان ،درابن،چوہدوان، موسیٰ زئی، مدی، ہتھلہ ،لونی اورکلاچی میں ڈبلیو ایس ایس سکیموں جبکہ داخلہ کے شعبے میں ’’ ڈسٹرکٹ جیل ہنگو کی تعمیر ،کے پراجیکٹس کی منظوریاں دی گئیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button