تازہ ترین

لوکل گورنمنٹ کے تینوں مقامی حکومتوں ضلع، تحصیل اور ویلج کونسلزکو سال 2016,17 کے پہلاقسط جلد از جلد جاری کرنے اور باقی تین اقساط کو فنڈزکی شفاف انداز میں استعمال اور کارکردگی کے بنیاد پرجاری کرنے کا فیصلہ کیاگیا ۔ عنایت اللہ خان

پشاور ( آوازنیوز ) سینئرو زیر بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا و پارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی عنایت اللہ خان کے صدارت میں بلدیاتی نظام کے تحت مقامی حکومتوں کے ترقیاتی فنڈز کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں سیکرٹری بلدیات سید جمال الدین شاہ ، سپیشل سیکرٹری بلدیات شرافت ربانی ، ڈپٹی سیکرٹری خزانہ حمید الرحمان اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں لوکل گورنمنٹ کے تینوں مقامی حکومتوں ضلع، تحصیل اور ویلج کونسلزکو سال 2016,17 کے پہلاقسط جلد از جلد جاری کرنے اور باقی تین اقساط کو فنڈزکی شفاف انداز میں استعمال اور کارکردگی کے بنیاد پرجاری کرنے کا فیصلہ کیاگیا ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ 2015,16 میں صوبے کے 25 اضلاع کو 8,565.870 ملین روپے ریلیز کیے گئے تھے جس میں ترقیاتی سکیموں کی مد میں3,050.675 ملین روپے استعمال کیے گئے جو 36222بنتے ہیں ۔ جب کہ تحصیل میونسپل ایڈمسنٹریشن کو 4510.59 ملین جاری کیے جس میں انہوں نے 2038.96 ملین استعمال کیے جو 57222فی صد رہا ۔ اسی طرح ویلج نیبر ہوڈ کونسلز کو 8,565.870 ملین جاری ہوگئے تھے جس میں 3,050.675 ملین روپے کی ترقیاتی سکیمیں مکمل کیے گئے جو کہ 35 222رہا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر عنایت اللہ خان نے کہا کہ بلدیاتی نمائندے عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنے بہترین صلاحتیوں کا استعمال کریں ۔ناظمین کے کارکردگی سے صوبہ ترقی و خوشحالی کے نئی راہ پر گامزن ہوگا۔پورے ملک میں سب سے فعال اور موٗثر بلدیاتی نظام خیبر پختونخوا میں ہے اور اس نے ثمرات دکھائے دینا بھی شروع کر دیا ہے۔اب عوام کے منتخب نمائندے ان کے گھروں کی دہلیز پر موجود ہیں اور ترقیاتی منصوبوں کی براہ راست نگرانی کرتے ہیں۔بلدیاتی نمائندے اپنے کارکردگی بہتر بنائیں ۔ موجودہ صوبائی حکومت بلدیاتی اداروں کو ہر قسم کی مدد فراہم کر رہی ہے تاکہ وہ بہتر انداز میں عوامی خدمت کر سکے ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button