تازہ ترین

1999میں معروف مذہبی شخصیت نے کابینہ اجلاس میں دعا کروائی اور شام کو نوازشریف کی حکومت ختم ہوگئی وہ شخصیت کون تھی،18سال بعد بڑا انکشاف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نےنجی ٹی وی پروگرام میں  انکشاف کیا ہے کہ  طارق جمیل آخری شخصیت تھے جنہوں نے 1999ء میں ہماری وفاقی کابینہ سے خطاب کیا توشام کوہماری حکومت ٹوٹ گئی اور ہم سب گھرواپس آگئے تھے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں جب ان سے سوال کیا گیاکہ ’’میاں نوازشریف نے مولانا طارق جمیل سے دعا کروائی ہے کہ انکے حق میں سب بہترہوجائے‘‘جس پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مولانا طارق جمیل میرے لیے بہت قابل احترام شخصیت ہیں۔ میں نے خود بھی 40دن تبلیغ جماعت کے ساتھ صرف کیے

ہیں۔لیکن 1999ء میں جب مولانا طارق جمیل نے آخری وقت میں ہماری کابینہ میں آکردرس دیا تھا اور دعا کروائی تھی تو اسی دن ہماری حکومت ختم ہوگئی تھی ۔ملک میں مارشل لاء لگ گیا تھا  اور ہم سب گھرواپس آگئے تھے

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button