تازہ ترین

کئی جماعتوں کا اعلان لاتعلقی، مشرف کا اتحاد کا غبارہ دوسرے دن ہی پھٹ گیا

کئی جماعتوں کا اعلان لاتعلقی، مشرف کا اتحاد کا غبارہ دوسرے دن ہی پھٹ گیا

اسلام آباد،لاہور (نامہ نگار خصوصی،خصوصی نمائندہ… آن لائن) سابق صدر پرویز مشرف کی سربراہی میں بننے والا سیاسی اتحادسے کئی جماعتوں نے نے لاتعلقی کا اعلان کیا اتحاد کا غبارہ دوسرے دن ہی پھٹ گیا سیاسی اتحاد اپنے آغاز میں ہی مشکلات کاشکار ہوگیا ہے اور اس میں دراڑیں پڑناشروع ہوگئی ہیں،مجلس وحدت المسلمین نے کہا کہ مشرف کے انتخابی الائنس میں شمولیت کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ،صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ عوامی اتحاد کے ساتھ سنی اتحاد کونسل کا الائنس غیر انتخابی ہے،ایک روز ہی بعداس اتحاد میں جن جماعتوں کی شمولیت کا اعلان کیاگیاتھا اُن میں سے دو جماعتوں نے اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ وہ پرویز مشرف کی سربراہی میں بننے والے سیاسی اتحاد کاحصہ ہیں۔پاکستان عوامی تحریک کے بعد ہفتے کو مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیوایم) نے بھی اس اتحاد سے لاتعلقی کا اظہار کردیاہے،یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پرویز مشرف کی سربراہی میں جس عوامی اتحاد کی تشکیل کا اعلان کیاگیا ہے اُس میں جن 23 جماعتوں کی شمولیت کا دعویٰ کیاگیاہے اُن میں ایک درجن سے زیادہ جماعتیں برائے نام ہیں اور طویل عرصے سے غیر فعال ہیں جبکہ کئ جماعتوں کی سرگرمیاں انتہائی محدود ہیں،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے انتخابی الائنس میں شمولیت کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے، مجلس وحدت مسلمین نے کسی بھی سیاسی جماعت کیساتھ انتخابی الائنس بنانے کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے، ایم ڈبلیو ایم ذرائع کاکہنا ہے کہ مجلس وحدت المسلمین کی توجہ فی الوقت اپنے رہنما ناصر شیزاری کی رہائی کے لیے جدوجہد پرہے۔، مجلس وحدت مسلمین کے کسی بھی ذمہ دار نے نہ ہی کسی انتخابی الائنس کے اجلاس میں شرکت کی ہے اور نہ ہی ہمارے ساتھ کسی نے اس حوالے سے مشاورت کی ہے، ایم ڈبلیوایم کے تمام سیاسی جماعتوں کیساتھ روابط ہیں، تاہم کسی بھی الائنس یا اتحاد کا فیصلہ مجلس وحدت کا اعلیٰ اختیاراتی ادارہ شوری عالی کرتا ہے۔

دریں اثناءسنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ عوامی اتحاد کے ساتھ سنی اتحاد کونسل کا الائنس غیر انتخابی ہے۔ انتخابی سیاست اہل سنت جماعتوں کے گرینڈ الائنس ’’ نظام مصطفے متحدہ محاذ ‘‘ کے پلیٹ فارم سے کی جائیگی۔ حکومت مخالف جماعتوں کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے۔ پنجاب حکومت اسلام آباد دھرنے کی آڑ میں علمائے اہل سنت کی پکڑ دھکڑ بند کرے۔چیئرمین سنی اتحاد کونسل نے مزید کہا ہے کہ 20 نومبر کو راولپنڈی میں ہونے والے ’’ نظام مصطفے متحدہ محاذ ‘‘ کے اجلاس میں آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button