تازہ ترین

پاکستان پر انحصار ختم،افغانستان نے بھارت کے ساتھ ملکر نئی تاریخ رقم کردی

کابل (این این آئی)بھارت کی افغانستان کیلئے گندم کی پہلی کھیپ براستہ چابہار افغانستان پہنچ گئی۔افغان میڈیاکے مطابق چابہارپورٹ سے بھارتی گندم کی پہلی کھیپ افغان صوبے نمروزپہنچی،نمروزمیں چابہارسے نمروز ٹریڈ روٹ کی افتتاحی تقریب میں گورنرنمروز،افغانستان میں تعینات بھارتی سفیر شریک ہوئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنرنمروز کا کہنا تھاچابہارپورٹ فعال ہونے سے افغانستان کا کراچی پورٹ پرانحصار ختم ہوجائیگا،اوربھارت،افغانستان کوروزگاراورآمدنی کیمواقع ملیں گے۔نمروزکے شہری چابہار،نمروزشاہراہ کی سلامتی یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں، بھارتی سفیر کے مطابق براستہ چابہار اب تک افغانستان میں 7لاکھ ٹن گندم پہنچ چکی ہے ٗتین رکنی تعاون تجارت کے متبادل روٹس کی تلاش میں مدد دیگا
Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button