تازہ ترینمضامین

سونے سے قبل کھانا کھانے کے عادی ہوشیار

Late Eaters Should Be Careful
ماہرین نے سونے سے کچھ دیر قبل کھانا کھانے والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عادت دل کے دورے اور ذیابیطس کا باعث ہوسکتی ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق رات کو سونے سے قبل کھانے سے انسان کی باڈی کلاک کنفیوژن کا شکار ہوتی ہے اور جس سے خون میں مضر چکنائیوں کی سطح بڑھ جاتی ہے۔ نیشنل آٹونومس یونیورسٹی آف میکسیکو میں ایک تحقیق کے دوران چوہوں کو دن کے مختلف اوقات میں خوراک دے کرخون میں چکنائی کی سطح کا جائزہ لیا گیا۔تحقیق کے نتاتج میں یہ بات سامنےآئی کہ جن چوہوں کو آرام کرنے سے قبل خوراک دی گئی ان میں یہ سطح دن کے آغاز میں کھانے والے چوہوں کے مقابلے میں بہت تیزی سےبڑھی۔ماہرین کے مطابق خون میں چکنائی کی بلند سطح کا دل کی بیماریوں اور ذیابیطس سے گہرا تعلق ہے۔

اس سے قبل ایک اور تحقیق میں کہا گیا تھا کہ رات دیر سے کھانا کھانے والوں میں وزن بڑھنے کا زیادہ امکان ہوتا ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button