تازہ ترین

عمران خان کو ووٹ دینا ناجائز اور حرام ہے ،مولوی عبدالسلام

اسلام آباد(ویب ڈیسک)اتحاد اہل السنتہ و الجماعت کے سربراہ مولوی الیاس گھمن نے کہا کہ ہمارااہل اسلام کایہ اجماعی عقیدہ ہے کہ حضوراکرم ؐ اللہ تعالیٰ کے آخری نبی ہیں ان کے بعدکوئی نبی نہیں اگرکوئی شخص ان کے بعدبھی کسی کونبی مانتاہے تووہ کافراورمرتدہے۔وہ بے ایمان ہے اورایسے بندے سے تعلق رکھناناجائز اورحرام ہے اورایسے بندے کی مصنوعات کااستعمال کرنابھی ناجائز اورحرام ہے۔ان سے رشتے کرناناجائز اورحرام ہے اسی بنیادپرہمارے علما نے فتویٰ دیاہے کہ تحریک انصاف اورعمران خان کوووٹ دیناحرام ہے بہت سارے لوگ کہتے ہیں کہ کیوں ؟میں نے کہاکہ کیوں تم کوبات سمجھ نہیں آئی ۔بعض لوگوں کوبات سمجھ نہیں آتی اوربعض لوگ بات کوسمجھنانہیں چاہتے۔جب علما نے فتویٰ دیاتوعمران خان نے اپنی پریس کانفرنس جاری کردی کہ میں حضوراکرم ؐ کوآخری نبی مانتاہوں اورمیں قادیانیوں کوکافرمانتاہوں۔دیکھوعمران خان نے اپنی صفائی پیش کردی ہے میں نے کہاکہ دیکھوصفائی اس بات کی ہوتی ہےجس پرالزام لگاہوہم نے تونہیں کہاکہ عمران خان مرزئی ہے ہم نے تویہ کبھی نہیں کہا۔ہمارایہ الزام نہیں ہے کہ عمران خا ن قادیانی ہے ہمارایہ الزام ہے کہ مسرورغلام محمدقادیانی کاموجودہ جانشین وہ کہتاہے کہ عمران خان نے مجھ سے رابطہ کیاہے اورکہاکہ تم مجھے ووٹ دومیں اسمبلی سے تمہارے حقوق تمہیں دلوادوں گا۔عمران خان اس بات کی تردیدنہیں کرتاوہ کہتاہے کہ میں آخری نبی ؐ کومانتاہوں ۔ہمارایہ الزام نہیں ہے ۔ہماراالزام ہے کہ تونے مرزئی سے رابطہ کیاہے ۔توکہہ دے کہ میں نے مرزامسرورسے رابطہ نہیں کیاوہ جھوٹ بولتاہے۔اس کے خلاف عدالت میں رٹ دائرکردے ہم کہہ دیں گے کہ تم نے عدالت میں صفائی دی ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button