تازہ ترین

چترال کے قدرتی چشموں سے بھر پور سر زمین ٹراؤٹ مچھلی کی افزائش کے لئے بہترین ماحول فراہم کر تا ہے۔ سماجی کارکن عنایت اللہ آسیر

 چترال(آوازنیوز)محکمہ فشریز کو معقول فنڈز فراہم کر کے چترال کے تمام قدرتی نظاروں سے بھرپور وادیوں میں وافر مقدار میں قدرتی چشمے گھاس کے میدان اور وافر زمین کی موجود گی سے فائدہ اٹھا کر چترال کے باشندوں کو ہوم فیش فارمز کی سہولتیں فراہم کر کے ان کے لئے معقول زریعہ آمدن اور چترال کے باشندوں کو ارزاں مچھلی کا گوشت فراہم کیا جاسکتا ہے۔ چترال کے فشریز کو مضبوط بنیادوں پر اُٹھانے کی آشد ضرورت ہے۔ پانچ فشریز کے پرائیوٹ فارمز تیار ہوچکے ہیں۔ اور مقامی مالکان اس سال سے ان میں مچھلی کے افزائیش کا کام شروع کرنے کو تیار ہیں۔ایم پی اے کے گزر گاہ پر ایک بہترین ٹراؤٹ فیش فارم کی تعمیر مکمل ہو کر استعمال کے انتظار میں اس کے دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں ہیں مگر اسٹا ف منظور ہونے کے باوجود کئی سال سے اس فیش فارم کے لئے ملازمین بھر تی نہ کرنے کی وجہ سے کروڑ روپے کی لاگت سے تیار شدہ فیش فارم بے کار پڑی ہوئی ہے۔ کے پی کے کے پی ٹی ائی کی حکومت اس اہم مسئلے کو ترجیہی بنیادوں پر اہمیت دیکر چترال کے ان پسماندہ علاقوں کے باشندوں کو روزگار ، کاروبار اور معاشی استحکام پہنچانے کے ساتھ مقامی باشندوں کو مچھلی کا گوشت ارزاں نرخ پر حاصل کرنے کے مواقع فراہم کر کے انصاف فراہم کر سکتا ہے۔ محکمہ فشریز اپنے محدود اسٹاف محدود و سائل اور بجٹ کے ساتھ تاحال فعال کر دار ادا کر رہی ہے۔ اگر ان کو معقول بجٹ وسائل اور ٹرانسپورت فراہم کیا گیا تو فیش فارمز کی ترویج کو بڑھایا جاسکتا ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button