تازہ ترین

اے این پی کادروش میں شمولتی تقریب،مختلف پارٹیوں سے درجنوں افراد ساتھیوں سمیت اے این پی میں شامل

Image may contain: 10 people, people smiling, people standing, wedding and outdoorچترال(آوازنیوز)گذشتہ روز دروش کے ریسٹ ہاؤس میں عوامی نیشنل پارٹی کی ایک شمولتی تقریب منعقد ہوئی۔جس میں دروش کے نامور شخصیت الحاج بابو عالم نے اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت اے این پی میں شمولیت اختیار کرلی۔عوامی نیشنل پارٹی میں دروش کے نامی گرامی شخصیات سمیت درجنوں دیگرافراد نے بھی ساتھیوں سمیت مختلف پارٹیوں کو چھوڑکر شمولیت اختیار کرلی ۔تقریب کی صدارت ضلعی صدر الحاج عید الحسین نے کی۔ان کے ساتھ ضلعی جنرل سیکرٹری میر عباد اللہ خان،سابق ضلعی صدر سیدمظفر جان،،تحصیل صدر حاجی شوکت جان اور جائینٹ سیکرٹری شجاعت بھی موجودتھے۔۔آخر میں ضلعی صدر نے اے این پی میں شامل ہونے والوں کا شکریہ ادا کیا اور اُن کو پارٹی کی سرخ ٹوپیاں پہنائے گئے۔پارٹی میں شامل ہونے والوں نے آئیندہ کیلئے پارٹی کے لئے ہرقسم کی قربانی دینے کا عہد کیا۔Image may contain: 20 people, people smiling, people standing, shoes and outdoor

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button