تازہ ترین

زراعت اور انڈسٹری کو ترقی دئیے بغیر بے روزگاری پر قابو پانا ممکن نہیں۔؍پرویزخٹک

Image may contain: 11 people, people standing and outdoor

چترال (نمائندہ آواز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ سی پیک پراجیکٹ کے نتیجے میں چترال کا مستقبل زبردست روشن ہے کیونکہ یہاں انڈسٹری کو ترقی ملے گی جس میں ٹورزم کا شعبہ بھی شامل ہے اور اس کریڈٹ بھی پی ٹی آئی حکومت کو جاتی ہے جب ہم نے چین کے دورے کے موقع پر چترال Image may contain: 12 people, people smiling, people standing and suitکو اس پراجیکٹ کے ذریعے گلگت کے ساتھ لنک کرنے کا منصوبہ پیش کیا تھا۔ بدھ کے روز پولو گراونڈ میں جلسہ عام کے بعد چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دفتر میں اپنے اعزاز میں دی گئی استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چترال ملک کے خوب صورت ترین علاقوں میں سے ایک ہے جہاں ٹورزم Image may contain: 5 people, people standingانڈسٹری کی ترقی کے بے پناہ گنجائش موجود ہے اور ہم اسے بھر پور استفادہ کرنے کے لئے لائحہ عمل پر عملی کام کررہے ہیں اور یہ بات بھی حقیقت ہے کہ زراعت اور انڈسٹری کو ترقی دئیے بغیر بے روزگاری پر قابو پانا ممکن نہیں۔ انہوں نے چیمبر آف کامرس کے صدر سرتاج احمد خان کے مطالبے پر چترال میں کاروباری حلقوں کو درپیش مسائل سننے کے لئے اپنے دفترمیں اجلاس بلانے کا اعلان کیا ۔اس موقع پر قائد پی ٹی آئی عمران خان ، جہانگیر تریں بھی موجود تھے Image may contain: 5 people, people standingجنہیں چیمبر آف کامرس کی طرف سے تخفے پیش کئے گئے۔ اپنے خطاب میں صدر سرتاج احمد خان نے چترال چیمبر آف کامرس کو اپنے پاؤں پرکھڑے ہونے میں مدد دینے ، اس کے دفتر کے لئے پلاٹ کی فراہمی اور چترال کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کی تاریخی فیصلے پر چیمبر کی طرف سے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر عمران خان اور وزیر اعلیٰ نے پلاٹ کی فراہمی کی تختی کی نقاب کشائی کی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کئے اور دفتر کا بھی وزٹ کیا۔ چیمبر آف کامرس کے دیگر عہدیدار اتالیق حیدر علی شاہ، منظور احمد ، حاجی محمد خان اور دیگر نے دفتر پہنچنے پر مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔Image may contain: 8 people

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button