تازہ ترین

جامع مساجد کے آئمہ کرام کے درست اعداد وشماراکھٹے کرنے کی بھی ہدایت ۔ محکمہ اوقاف کی کمرشل وزرعی جائیداد کی قیمت کا درست تعیناورموثر طورپر استعمال میں لانے کے لئے کمیٹی تشکیل۔عنایت اللہ خان کے سربراہی میں اجلاس

پشاور( آوازنیوز )سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی خیبر پختونخوا وپارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی عنایت اللہ خان نیمتعلقہ حکام سے کہا ہے کہ محکمہ اوقاف کی جائیداد قابضین سے واگزار کرائی جائیں اورمحکمہ اوقاف کو فعال بنانے کے ساتھ انڈومنٹ فنڈ کو 5 ارب روپے کی حد تک بڑھانے کے لئے بھر پور اقدامات کیے جائیں ۔انہوں نے ضلع وتحصیل خطبا ء کی محرومیوں کے ازالے کے لئے موثر اقدامات اٹھانے کی بھی ہدایت کی تا کہ خطباء اطمینا ن سے اپنی خدمات سر انجام دے سکیں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پشاورمیں کیبینٹ کمیٹی برائے اوقاف کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وزیر زکواۃ وعشر حاجی حبیب الرحمن وزیر قانون امتیاز شاہد قریشی، سیکرٹری زکواۃ ہدایت جان ،ایڈیشنل سیکرٹری بلدیات شرافت ربانی،پلاننگ آفیسر مختیار اوردیگر متعلقہ افسرا ن نے شرکت کی ۔محکمہ اوقاف کے پلاننگ آفیسر نے کیبینٹ کمیٹی کو تنگی جوڈیشنل کمپلیکس کی تعمیر اوراوقاف کی جائیداد وآمدن ا ورمختلف محکموں کے ساتھ کیسز ،ڈسٹرکٹ وتحصیل خطباء کی ریگولرائزیشن اورتنخوا ہ کے بارے میں تفصیلی طورپر آگاہ کیا۔ اجلاس میں ضلع وتحصیل خطبا ء کی جاب ڈسکرپشن کے امور بھی زیر بحث آئے ۔ سینئر وزیر نے محکمہ اوقاف کی کمرشل وزرعی جائیداد کی قیمت کا درست تعیناورموثر طورپر استعمال میں لانے کے لئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔ جس میں سیکرٹری ذکوۃ، ایڈیشنل سیکرٹری بلدیات ، قانون و خزانہ کے افسران ممبران ہونگے ۔انہوں نے ضلع وتحصیل خطباء کو ریگولرائز کرنے کے لئے محکمہ خزانہ کو سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت کی ۔سینئر وزیر بلدیات نے جامع مساجد کے آئمہ کرام کے درست اعداد وشماراکھٹے کرنے کی بھی ہدایت کی ۔
Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button