تازہ ترین

دسمبر دنیا کیلئے آخری مہینہ ہوگا کیونکہ۔۔۔‘ ایسی خوفناک پیشنگوئی جس نے پوری دنیاکو خوف میں مبتلاکردی

  زمین کی بقاءکے متعلق اکثر سازشی نظریات گردش میں رہتے ہیں جن میں عموماً عنقریب تباہی کی پیش گوئی کی گئی ہوتی ہے۔ ایسا ہی ایک نیا سازشی نظریہ سامنے آ گیا ہے جس کے مطابق دسمبر زمین کی بقاءکا آخری مہینہ ہے۔ اس کے بعد زمین اور اس پر موجود زندگی ختم ہو جائے گی۔ برطانوی اخبار دی انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ سازشی نظریہ پیش کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ”نبیرو(Nibiru)نامی سیارہ ، جو پلانٹ ایکس (Planet X)کے نام سے بھی معروف ہے، ہمارے نظام شمسی میں داخل ہو چکا ہے اور یہ زمین کے اتنا قریب سے گزرے گاکہ یہاں زندگی کا خاتمہ کر دے گا۔رپورٹ کے مطابق سازشی نظرئیے میں مزید کہا گیا ہے کہ نبیرو اپنے سائز میں ہماری زمین سے 4سے 10گنا بڑا ہے اور اس کا مدار پلوٹو سے کہیں بڑا ہے۔ یہ تقریباً ہر دو لاکھ سال بعد واپس لوٹتا ہے اور نیپچون اور مریخ کے درمیان میں سے گزرتا ہے۔ جب بھی یہ اس مقام سے گزرتا ہے زمین پر زندگی کا خاتمہ کر دیتا ہے۔ مزید کہا گیا ہے کہ سیارہ زمین کے اتنے قریب سے گزرے گا کہ محض آنکھوں سے ہی اسے صاف دیکھا جا سکے گا۔اس کے اتنا قریب سے گزرنے پر زمین کا مدار تبدیل ہو جائے گا اور اس میں ایسی تبدیلیاں رونما ہوں گی جو یہاں زندگی کو تباہ کر دیں گی۔ سازشی نظریہ ابتدائی طور پر ویب سائٹ ZetaTalkپر بیان کیا گیا۔ یہ ویب سائٹ امریکی ریاست وسکانسن کی رہائشی نینسی لیڈر نامی خاتون چلاتی ہے جس کا دعویٰ ہے کہ اس کی اکثر خلائی مخلوق سے ملاقات ہوتی رہتی ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button