تازہ ترین

چترال چیمبر آف کامرس کادوسرے تمام سول سوسائٹی تنظیموں کی طرف سے چترال کے عوام سے پی ٹی آئی جلسہ عام میں پارٹی و ابستگیوں سے قطع نظر جوق درجوق شمولیت کی درخواست

Image may contain: 5 people, people sitting and indoorچترال (نمائندہ آواز) چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سرتاج احمد خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک اور قائد پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا دورہ چترال اور اس ضلعے کو ترقی سے ہمکنار کرنے اور پسماندگی کو دور کرنے کے لئے متوقع اعلانات اس ضلعے کی تاریخ میں بہت ہی اہم اور دوررس اثرات کے حامل ہوں گے اور اس ناطے چترال چیمبر آف کامرس دوسرے تمام سول سوسائٹی تنظیموں کی طرف سے چترال کے عوام سے اس جلسہ عام میں پارٹی و ابستگیوں سے قطع نظر جوق درجوق شمولیت کی درخواست کی جاتی ہے۔ Image may contain: 5 people, people sittingمنگل کے روزچترال پریس کلب میں چیمبر کے دیگر عہدیداروں اتالیق حیدر علی شاہ، حاجی محمد خان، منظور احمد ، حکیم مجیب اللہ، حاجی انذر گل، حاجی سلطان ،محمد خان،ناصر احمد،شمشیر اور دوسروں کی معیت میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چترال کے عوام سیاسی طور پر بیدار اور باشعور ہیں اور اپنے مہمانوں کا استقبال تمام تر سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر کرتے آرہے ہیں اور اب وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور دوسرے مہمانوں کی استقبال کے لئے اپنی پلکیں بچھائے ہوئے ہیں اور ایک فقید المثال استقبال چترال میں ان کا منتظر ہے۔ انہوں نے چترال میں تجارتی برادری کے نقصانات کے ازالے کے لئے ای آر کے ایف اسکیم کو چترال میں توسیع دینے ، چترال یونیورسٹی کا قیام عمل میں لانے اور چترال کی ترقی کے لئے کئی اور تاریخی اقدامات پر چیف منسٹر کا چترال چیمبر آف کامرس کی طرف سے خصوصی شکریہ اداکیا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیاکہ بدھ کے روز چترال کے جلسہ عام میں ہونے والے اعلانات کو عملی شکل دینے میں کوئی کوتاہی نہیں ہوگی ا ور اس سلسلے میں چترال کے منتخب نمائندگان قومی و صوبائی اسمبلی اور ضلع ناظم اپنا کردار ادا کریں گے اور ان اعلانات پر عملدرامد میں کوئی خدشات چترالی عوام کو درپیش نہیں ہوں گے۔Image may contain: 3 people, people sitting
Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button