اے کے یو.ای بی . کے امتحانات میں آ غا خان ہایئر سیکنڈری اسکول سین لشٹ کے طلباء کی ایک بار پھر بہترین کا ر کر دگی۔
آغا خان یو نیورسٹی ایگزامینشن بورڈ کے سیکنڈری اور ہائیر سیکنڈری امتحانات میں بہترین رزلٹ کے سلسلے میں ایس ایس سی پارٹ ۲ میں حنیف علی ولد علی مراد ساکنہ پرواک نے پورے پاکستان میں سائنس گروپ میں 1100 نمبروں میں سے 1030 نمبر لے کر تیسری پوزیشن پوزیشن حاصل کی۔اسی طالب علم نے کلاس دہم کے بیالوجی مضمون میں سب سے زیادہ 75میں سے 74نمبر حاصل کی۔کلاس دہم کے ایک اور طالب علم معز علی ولد غلام مرتضیٰ سا کنہ مستوج نے فزکس میں پورے ریجن میں سب سے زیادہ نمبر75 میں سے 74 نمبر حاصل کی۔
کلاس نہم کے طالب علم ذوہیب علی ولد علی محمد ساکنہ ریشن اور محمد عرفان ولد صفدر عباس ساکنہ چوئنچ دونوں بالترتیب فزکس میں پورے ریجن میں 75 میں سے 75نمبر حاصل کرکے سبجیکٹ ٹاپر رہے۔
اسی کلاس کے احتشام الحق ولد میر صاحب خان ساکنہ ریشن نے پاکستان اسٹڈی میں 50 میں سے 48 نمبر حاصل کرکے پورے ریجن میں نمایان پوژیشن حاصل کی ۔ ان طلباء نے اپنی اس کامیابی کو اللہ تعالیٰ کی مہربانی،والدین کی دعائیں ،اساتذہ کی رہنمائی اور خود کی محنت کا نتیجہ قرار دیا۔ مستقبل قریب میں آغا خان یونیورسٹی ایگزامینشن بورڈ کی جانب سے نمایان پو زیشن لینے والے ان طلباء کے اعزاز میں کراچی میں ایک شاندار تقریب منعقد کرکے ان کو انعامات سے نوازا جائے گا۔