تازہ ترین

خیبرپختونخوا اسمبلی توڑنے کا اعلان،کھلبلی مچ گئی،پیپلزپارٹی بھی میدان میں کود پڑی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے قومی اتفاق رائے کی صورت میں خیبر پختونخواہ اسمبلی قبل ازوقت تحلیل کرنے کی پیشکش کر تے ہوئے کہا ہے کہ تمام اسمبلیاں تحلیل کرکے ایک ہی دن انتخابات کرائے جائیں،ہم چاہتے ہیں حلقہ بندی بل پرمزید غور ہونا چاہیے اور یہ بل مشترکہ مفادات کونسل میں زیر بحث آئے لیکن ہم کسی صورت حلقہ بندی بل کی بنیاد پر انتخابات میں تاخیر قبول نہیں کریں گےجبکہ پیپلزپارٹی نے پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کی قبل از وقت اسمبلیاں تحلیل کر نے کی تجویزکی مخالفت کر تے ہوئے کہاہے کہ پیپلز پارٹی قطعی طور پر سندھ اسمبلی قبل از وقت تحلیل نہیں کر ے گی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی ترجمان فواد چوہدری نے کہا کہ ہماری رائے ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلیاں توڑنے پر اتفاق کیا جائے اگر تمام فریق متفق ہوں تو تحریک انصاف بھی خیبرپختونخواہ اسمبلی قبل از وقت توڑنے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی روح مردم شماری میں نہیں بلکہ انتخابات ہے کسی ترمیم کے انتظار میں انتخابات میں تاخیر ہرگز قبول نہیں۔ہم چاہتے ہیں کہ حلقہ بندی بل پر مزید غور ہونا چاہیے اور یہ بل مشترکہ مفادات کونسل میں زیر بحث آئے ۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ دس سال سے مردم شماری تاخیر کاشکار ہے کیا حکومت سور ہی تھی ۔جبکہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کی قبل از وقت اسمبلیاں تحلیل کر نے کی تجویزکو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ قبل از و قت انتخابات اور نہ ہی تاخیر کے حامی ہیں ۔ مرکزی سیکرٹری چوہدری منظور نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پیپلز پارٹی قبل از وقت اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اقدام کی مخالفت کرے گی ،پیپلز پارٹی چاہتی ہے اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں ۔ مردم شماری کیوجہ سے حلقہ بندیوں کی آڑ میں انتخابات کی بھی سخت سے مخالفت کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی قطعی طور پر سندھ اسمبلی قبل از وقت تحلیل نہیں کر ے گی ۔
Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button