تازہ ترین

2018ء کا الیکشن کون جیتے گا؟ تحریک انصاف، ن لیگ یا پیپلزپارٹی؟ بڑی پیش گوئی کر دی گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اگر سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی سیاست ختم بھی ہو جائے پھر بھی وہ پیچھے رہ کر سیاست کریں گے، تفصیلات کے مطابق کالم نگار و تجزیہ نگار ارشاد احمد بھٹی نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر مسلم لیگ (ن) متحد رہی تو وہ 2018ء کے انتخابات بھی جیت سکتی ہے۔ ارشاد بھٹی نے پروگرام میں باتچیت کرتے ہوئے کہاکہ اگر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف حدیبیہ کیس سے بچ جاتے ہیں تو وہ پارٹی کو چلا سکتے ہیں مگر ووٹ بنک اس وقت میاں محمد نواز شریف کے پاس ہے، انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف مسلم لیگ (ن) کو متحد رکھنے میں ناکام ہو رہے ہیں۔ یاد رہے کہ چند روز سے افواہیں زیر گردش ہیں کہ مسلم لیگ (ن) کے بہت سے کارکن انہیں چھوڑنے والے ہیں۔
Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button