تازہ ترین

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کو بڑی خوشخبری سنا دی،تہلکہ خیز خبر سے سیاسی ماحول گرما گیا

اسلام آباد(  ٹی وی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کے تمام ریفرنسز یکجا کرنے سے متعلق احتساب عدالت کا انیس اکتوبر کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، احتساب عدالت کو حکم دیا گیا ہے کہ درخواستوں کی نیب آرڈینینس کی سیکشن سترہ ڈی کی روشنی میں دوبارہ سماعت کی جائے۔

 اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی ڈویژن بنچ نے درخواستوں کی سماعت کی۔ نواز شریف کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ نے اپنے 28 جولائی کے فیصلے میں علیحدہ ریفرنس دائر کرنے کا نہیں کہا، ایک نوعیت کے مختلف ریفرنسز پر علیحدہ علیحدہ فرد جرم عائد نہیں کی جا سکتی۔ احتساب عدالت نے ریفرنس یکجا کر کے ٹرائل کی درخواست بغیر کسی قانونی وجہ کے مسترد کی لہٰذا احتساب عدالت میں کل ہونے جا رہی سماعت کی کارروائی روکی جائے۔

نیب پراسکیوٹر نے درخواست میں بیان کئے گئے مؤقف کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نواز شریف کی نظرثانی کی درخواست پہلے ہی مسترد کر چکی، تینوں ریفرنسز میں لگائے گئے الزامات کی نوعیت مختلف نہیں، فرد جرم عائد ہونے کے بعد اب بیانات ریکارڈ ہو رہے ہیں۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ ضابطہ فوجداری میں جرائم کی علیحدہ علیحدہ درجہ بندی کی گئی ہے، نیب آرڈیننس میں ایسی کوئی درجہ بندی نہیں ہے۔ عدالت نے درخواستیں نمٹاتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button