تازہ ترین

بانی پاکستان قائد اعطم محمد علی جناح کی صاحبزادی دینا واڈیا انتقال کر گئیں

لاہور(  ٹی وی)بانی پاکستان قائد اعطم محمد علی جناح کی صاحبزادی محترمہ دینا واڈیا انتقال کر گئیں، دینا واڈیا کی عمر 98 برس تھی، وہ محمد علی جناح کی اکلوتی صاحبزادی تھیں۔

 خاندانی ذرائع نے محترمہ دینا واڈیا کی وفات کی تصدیق کر دی ہے۔ دینا واڈیا 15 اگست 1919ء کو قیام پاکستان سے 28 برس قبل لندن میں پیدا ہوئی تھیں۔ دینا محمد علی جناح اور رتن بائی کی واحد اولاد تھیں۔ محمد علی جناح کی اہلیہ اور دینا کی والدہ محترمہ رتن جناح 1929ء میں کینسر کے عارضے میں مبتلاء رہنے کے بعد انتقال کر گئی تھیں۔ ان کے شوہر نویلی واڈیا تھے۔ دینا واڈیا نے پسماندگان میں دو بچے ایک بیٹا اور ایک بیٹی چھوڑی ہے۔ دینا نویلی واڈیا سے شادی کے بعد ممبئی میں مقیم ہو گئی تھیں اور قیام پاکستان کے بعد بھی پاکستان نہیں آئی تھیں۔ تاہم، 11 ستمبر 1948ء کو اپنے والد کے انتقال کے موقع پر وہ کراچی پہنچی تھیں اور کچھ وقت اپنی پھوپھو محترمہ فاطمہ جناح کے ساتھ گزارنے کے بعد واپس لوٹ گئی تھیں۔ یاد رہے کہ ایک پارسی نوجوان سے پسند کی شادی کرنے کے بعد ان کے اپنے والد سے تعلقات ہمیشہ رسمی رہے۔

محترمہ دینا واڈیا دوسری اور آخری بار مارچ 2004ء میں پاکستان تشریف لائی تھیں جہاں انہوں نے اس وقت کے سربراہ صدر پرویز مشرف کے ہمراہ قذافی سٹیڈیم لاہور میں پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلا جا رہا کرکٹ میچ بھی دیکھا۔ میڈٰیا کی جانب سے ان کے اس دورے کو  کرکٹ ڈپلومیسی  قرار دیا گیا تاہم، انہوں نے اور ان کے ہمراہ آنے والے ان کے صاحبزادے نسلی واڈیا نے اس دورے کے دوران عوام اور میڈٰیا سے کسی بھی موضوع پر اپنے تاثرات کا اظہار کرنے سے گریز کیا تھا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button